حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ٹی آر ایس ان لیڈروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ، جن کو کل ماونوازوں نے اغواء کرلیا تھا۔ ٹی آر ایس کے 6لیڈروں کا کل اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے رشتہ دار کافی پریشان ہیں۔ پولیس کی جانب سے عادل آباد ضلع کی سرحد پر مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کے جنگلاتی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے تلاشی مہم کی شروعات کی گئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس جنگل میں 30تا 50ماو نواز چھپے ہوئے ہیں۔ تلاشی مہم میں پولیس کی 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی دوران نکسلی لیڈر جگن کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ خط نے مزید تلاشی اور انکاونٹر کے خلاف حکومت کو وارننگ دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر تلاشی مہم سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی تو ٹی آر ایس کے ان 6لیڈروں کا قتل کردیا جائے گا۔
ٹی آر ایس کی حکومت ماونوازوں کے چنگل سے اغوا کردہ ان لیڈروں کو رہا کروانے کی کوششیں کررہی ہے کیوں کہ ہفتہ کو حلقہ لوک سبھا ورنگل کا ضمنی انتخاب ہے ۔ اسی دوران ماونوازوں کی دندا کار نیا اسپیشل زون کی کمیٹی کے رکن جی اشوک نے بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ کریم نگر کے ایس پی جوئیل دیوس نے اشوک کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور اصل دھارے میں آنے کی انہیں دعوت دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔