ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کیرالہ : مسلسل بارش کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے 15 افراد کی موت ، 12 لوگوں کو بچایا گیا

Landslide in Kerala : کیرالہ کے منار میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
کیرالہ : مسلسل بارش کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے 15 افراد کی موت ، 12 لوگوں کو بچایا گیا
کیرالہ : مسلسل بارش کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے 10 افراد کی موت ، 12 لوگوں کو بچایا گیا

کیرالہ کے منار میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ چائے باغانوں میں کام کرنے والے کئی مزدور اس میں پھنس گئے ہیں ۔ مقامی افسران کے مطابق یہ حادثہ اڈوکی ضلع میں پیش آیا ۔ ان علاقوں سے شدید بارش کی وجہ سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق بارہ لوگوں کو بچایا گیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ تقریبا 80 لوگ یہاں رہتے ہیں ۔


افسران نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کی لائن متاثر ہونے سے علاقہ میں ٹیلی مواصلات خدمات میں خلل پڑا ہے ۔ زمینی تودہ گرنے کی وجہ سے تقریبا دس مزدوروں کے گھر وہاں دھنس گئے ہیں ۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکار جائے واقعہ پر موجود ہیں اور ضلع انتظامیہ نے اسپتالوں سے بھی ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بھی علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔



نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راحت اور امداد کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے ۔ تقریبا بیس گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ انہوں نے امدادی کاموں کیلئے راج مالا میں ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ سے رابطہ کیا ہے ۔

کیرالہ کے ریوینو کے وزیر ای چندر شیکھر نے کہا کہ تین لیبر کیمپ میں تقریبا 82 افراد رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ زمینی تودہ گرنے کے وقت مزدور وہاں تھے یا پھر نہیں ۔ چندر شیکھر کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے جائے واقعہ پر پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 07, 2020 04:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading