ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

مسلم پرسنل لا بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مولاناعبدالرحیم قریشی کا انتقال

حیدرآباد۔ ملک کی معروف شخصیت مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریڑی و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتقال ہو گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 14, 2016 01:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم پرسنل لا بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مولاناعبدالرحیم قریشی کا انتقال
حیدرآباد۔ ملک کی معروف شخصیت مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریڑی و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتقال ہو گیا ۔

حیدرآباد۔ ملک کی معروف شخصیت مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریڑی و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتقال ہو گیا ۔وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے اور ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کا آج صبح انتقال ہوگیا۔انہوں نے 1993 میں تعمیر ملت کے صدر کے طورپر عہدہ سنبھالا تھا۔تنظیم کے ذریعہ انہوں نے ملت کی فلاح و بہبود کے کئی کام انجام دیئے ۔


بابری مسجد کی شہادت کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ نے جب حصول بابری مسجد کے لیے قانونی جدوجہد شروع کی تو اس میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین نظام شاہی قبرستان افضل گنج میں ادا کی جائے گی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں۔وہ سرکاری آڈیٹر تھے لیکن بانی تعمیر ملت مولانا خلیل اللہ حسینی کی ایما پر انہوں نے سرکاری ملازمت ترک کردی اور ملت کے کاز کے لیے جڑ گئے ۔انہوں نے خود کو ملت کے کاموں کے لیے وقف کردیا۔انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری کے طورپر بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔وہ ایک قانون دان بھی تھے۔


مولانا عبدالرحیم قریشی نے مسلمانوں کی مختلف تنظیموں پر مشتمل مشترکہ مجلس عمل کے کنوینر کے طور پربھی خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے مختلف موضوعات بالخصوص بابری مسجد کے موضوع پر کتاب بھی لکھی تھی۔ان کے انتقال کی اطلاع پر علمائے کرام کے علاوہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو، آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ،تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی اوربیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ان کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ صدر مجلس نے کہا کہ عبدالرحیم کے انتقال سے ملت کا عظیم نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے مولانا عبدالرحیم قریشی کے انتقال کو ملت کا ایک عظیم سانحہ قرار دیا ۔ان کے علاوہ کئی اکابرین ملت نے بھی مولانا عبدالرحیم قریشی کی خدمات کو بھر پور خراج پیش کیا۔

First published: Jan 14, 2016 01:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading