உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک کے معروف عالم دین اورپیرطریقت مولانا سید احمد حسینی کا انتقال

    رائچور: کرناٹک کے معروف عالم دین اورپیر طریقت مولانا سید احمد حسینی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ مولانا سید احمد حسینی نے گلبرگہ میں آخری سانس لی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      رائچور: کرناٹک کے معروف عالم دین اورپیر طریقت مولانا سید احمد حسینی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ مولانا سید احمد حسینی نے گلبرگہ میں آخری سانس لی۔ واضح رہے کچھ دنوں قبل مولانا کو معمولی ہارٹ اٹیک ہواتھا اور کل اچانک سنگین ہارٹ اٹیک آگیا ، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔
      مولانا سید احمد حسینی کی تدفین ان کے آبائی وطن یادگیر ضلع کے گوگی شریف میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں علما ، مشائخین ، سیاستدان، سماجی کارکن اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے شرکت کی اور شدید رنج وغم کا اظہار کیا۔نماز جنازہ میں مسلمانوں کےعلاوہ غیر مسلم افراد بھی کثیرتعداد میں موجود تھے ۔
      مولانا سید احمد حسینی کا تعلق حیدرآباد دکن کی معروف بارگاہ آستانہ حضرت سید شاہ چنداحسینی گوگی شریف سے ہے ۔علما کرام اورمشائخین نے کہا کہ کرناٹک ریاست بالخصوص حیدرآباد کرناٹک کاعلاقہ ایک قابل عالم دین اور پیرطریقت سے محروم ہو گیا ہے۔
      First published: