உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اٹل بہاری واجپئی نے کافی اچھا وقت گزارا ، اچھے خیالات و افکار کے حامل تھے : مولانا سید ارشد مدنی

    مولانا سید ارشد مدنی: فائل فوٹو

    بنگلورو کے دورے پرآئے جمعیت علما ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی نے بھی واجپئی کے سیاسی دور پراپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی ۔

    • Share this:
      سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا آج انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے ایمس میں شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر آخری سانس لی ۔ ان کے انتقال سے ملک بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بنگلورو کے دورے پرآئے جمعیت علما ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی نے بھی واجپئی کے سیاسی دور پراپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی ۔
      نیوز18اردو سےبات چیت کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ اٹل بہاری واجپئی جب وزیراعظم تھے ، تو اُن کے متعلق کوئی شکایت سننے کونہیں ملی۔ مولانا نے کہاکہ وہ اٹل بہاری واجپائی کے تعلق سے اچھی تمنائیں رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی ان کے اچھے خیالات و افکار کی وجہ سے اچھی سمجھی جاتی تھی ۔
      First published: