ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بابری مسجد کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ، کسی کی بھی رائے زنی مناسب نہیں : مولانا امام علی اصغر مہدی

مولانا امام علی اصغر مہدی صدر جمعیۃ اہلحدیث الہند نے کہا ہے کہ بابری مسجد مسئلہ پر کسی کی بھی رائے زنی مناسب نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 10, 2018 05:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بابری مسجد کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ، کسی کی بھی رائے زنی مناسب نہیں : مولانا امام علی اصغر مہدی
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

حیدرآباد: مولانا امام علی اصغر مہدی صدر جمعیۃ اہلحدیث الہند نے کہا ہے کہ بابری مسجد مسئلہ پر کسی کی بھی رائے زنی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کے دوسرے دن میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد مسئلہ پر مقدمہ عدالت میں زیر دوراں ہے۔ اسی لئے بورڈ کے ذمہ داروں کو ہی اس مسئلہ پر گفتگو کرنی چاہئے۔ تمام کی رائے زنی کو انہوں نے ناپسندیدہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عام رائے سے ایک انتشاری کیفیت پیدا ہورہی ہے۔ ذاتی طور پر تبصرہ کرنے کے بجائے بورڈ کے حوالے سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت میں یہ معاملہ زیر التوا ہے اور جو بھی اس پر فیصلہ آئے گا اس کو ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔

First published: Feb 10, 2018 05:43 PM IST