ہوم » نیوز » No Category

ملی اتحاد اور قومی یکجہتی موجودہ دور کی اہم ضرورت : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

گلبرگہ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی مہدی سلفی نے مودی حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے کہ یہ پیغام جائے کہ مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 05, 2016 07:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملی اتحاد اور قومی یکجہتی موجودہ دور کی اہم ضرورت : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
گلبرگہ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی مہدی سلفی نے مودی حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے کہ یہ پیغام جائے کہ مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گلبرگہ۔  مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند کے  ناظم عمومی مولانا اصغر علی  مہدی سلفی نے  مودی حکومت کو  ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے کہ یہ  پیغام جائے کہ مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی  ہے۔ انہوں  نے مکہ پر ہوئے حملے کی بھی سخت مذمت  کی۔ مولانا  نے کہا  کہ آج ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے تمام اہل وطن کو آپسی اختلافات کو بھلاکر ایک ہو کر کام کرنے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  طلاق کے طریقہ کار کے تعلق سے اختلاف کے باوجود جمعیت اہل حدیث مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے۔


مولانا اصغر علی امام مہدی ملی اتحاد اور قومی یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے رہے ہیں۔ گلبرگہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نےکہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی شناخت برقرار رکھنے کے لیے تمام مذاہب کو آپسی اختلافات کو نظر انداز کرکے ساتھ میں آگے بڑھنا چاہیے۔ مسلم پرسنل لا میں حکومت کی مبینہ مداخلت کی کوشش کو مولانا نے نا قابل قبول قرار دیا۔ مولانا نے  کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے کہ پر سنل لا میں مداخلت کا پیغام جائے۔ عالم اسلام کے مقدس شہر مکہ المکرمہ کی جانب داغے گئے میزائیل کی بھی مولانا اصغر  نے مذمت کی۔


First published: Nov 05, 2016 07:36 PM IST