مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (Maulana Azad National Urdu University) میں یو جی سی اور مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام بھارت کے اتحاد unity in India میں زبانوں کے کردار کے عنوان سے سمینار کا انعقاد عمل میں آیا منعقد کیا گیا ۔ سمینار میں آر ایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کےکنوینر ڈاکٹر اندریش کمارنے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اندریش کمار نے کہاکہ ہندوستان میں بولی جانے والی زبانوں میں خاص قسم کی اپنائیت ہوتی ہے ۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے سمینار کی صدارت کی ۔ پروفیسر ای سریش کمار، رکن یونیورسٹی گرانٹس کمیشن و وائس چانسلر۔ انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی۔ حیدرآبادپروفیسر بی جے راﺅ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد اور پروفیسر شاہد اختر، رکن نیشنل کونسل فار مائناریٹی انسٹیٹیوشنس نے مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔
ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمینار کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری نبھائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔