உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکہ مسجد دھماکہ معاملہ: جج کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا

    خصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی: فائل فوٹو۔

    خصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی: فائل فوٹو۔

    حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کردیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد۔ حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کے استعفیٰ کے معاملہ میں اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ کیونکہ ان کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کردیا اور ان کی15دن کی عارضی چھٹی بھی مسترد کرتے ہوئے ان کو فوری ڈیوٹی سے رجوع ہونے کی ہدایت دی جس کے بعد جج رویندر ریڈی ڈیوٹی سے رجوع ہوئے۔


      رویندر ریڈی نے استعفیٰ کی وجوہات شخصی قرار دی تھیں۔ ہائی کورٹ نے جج رویندر ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر ڈیوٹی سے رجوع بکار ہوجائیں۔ وکلا کے ایک گوشے کا ماننا ہے کہ اس کیس سے متعلق ان پر دباو تھا۔ رویندر ریڈی جو تلنگانہ ججس ایسوسی ایشن کے صدر تھے کو 2016 میں اس وقت حیدرآباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا جب اے پی اور تلنگانہ کے درمیان جوڈیشل افسروں کے الاٹمنٹ کے خلاف انہوں نے دیگر کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تھا۔


      مکہ مسجد معاملہ میں فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں میں ہی ان کے استعفیٰ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

      First published: