بنگلورو کے مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

کرناٹک کی معروف شخصیت مرحوم عزیز سیٹھ کی یاد میں بنگلورومیں مینروا فاؤنڈیشن کےتحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ریاست کے وزیر حج وشہری ترقیات آرروشن بیگ نے شرکت کی

  • ETV
  • Last Updated :
  • Share this:
    بنگلورو : کرناٹک کی معروف شخصیت مرحوم عزیز سیٹھ کی یاد میں بنگلورومیں مینروا فاؤنڈیشن کےتحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ریاست کے وزیر حج وشہری ترقیات آرروشن بیگ نے شرکت کی ۔پر روشن بیگ نے کہا کہ حکومت مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر میں سرکاری میڈیکل کالج قائم کر رہی ہے۔ اس موقع پر ان نوجوانوں سے خاص عوامی اور سماجی خدمات کی امید ظاہر کی گئی جوسیاسی میدان مین اترنا چاہتے ہیں۔
    خیال رہے کہ بنگلورو کےمسلم اکثریتی علاقے شیواجی نگر کے بورنگ اسپتال میں قائم ہونے والا سرکاری میڈیکل کالج بنگلورو کادوسرا سرکاری کالج ہوگا۔ 170 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے اس میڈیکل کالج کو کابینہ نےمنظوری دیدی ہے۔
    اس موقع پر سماجی تنظیم مینروا فاؤنڈیشن کےصدر بی ایس ایچ خان نےنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں قدم رکھنےسے پہلےسماجی خدمات انجام دیں۔ مینروا فاؤنڈیشن کے ہیلتھ کیمپ میں بڑی تعداد میں ذیابیطس اور آنکھوں کےمریضوں نےفائدہ لیا۔ ضرورت مند مریضوں کو مفت دوائیوں کےساتھ چشمے بھی دئے گئے۔
    First published: