اپنا ضلع منتخب کریں۔

    منیٰ کا حادثہ حاجیوں کی بے صبری کا نتیجہ

    حیدرآباد۔  جناب عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھرا پردیش نے کہا ہے کہ عازمین حج کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے صبر ۔

    حیدرآباد۔ جناب عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھرا پردیش نے کہا ہے کہ عازمین حج کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے صبر ۔

    حیدرآباد۔ جناب عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھرا پردیش نے کہا ہے کہ عازمین حج کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے صبر ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد۔  جناب عابد رسول خان صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھرا پردیش نے کہا ہے کہ عازمین حج کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے صبر ۔ عازمین نہ صرف اپنے ملک میں کسی بات پر صبر نہیں کرتے بلکہ وہ سعودی عربیہ میں بھی صبر کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ دفتر حج کمیٹی تلنگانہ میں حج کمیٹی کے افسروں و ملازمین میں توصیفی اسناد اور مومنٹوزکی پیشکشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اس تقریب کا اہتمام قومی سا لمیت کمیٹی نے کیا تھا۔


      جناب عابد رسول خان نے کہا کہ منیٰ میں بھگدڑ کا حادثہ بھی حاجیوں کی بے صبری کے نتیجہ میں پیش آیا۔ یہ حادثہ منیٰ میں ان کے کیمپ کے سامنے والے حصہ میں ہی پیش آیا اور تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلہ تک لاشیں پھیلی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اندازہ کے مطابق بے شمار لوگ جاں بحق ہوئے اور صرف حج کمیٹیوں کے توسط سے سرکاری طور پر جانے والے حاجیوں کی لاشوں کی ہی شناخت ہوپائی۔


      دیگر حاجی جو سعودی عرب سے اور دیگر پڑوسی ممالک سے آئے تھے ‘ جن کے پاس شناختی کڑے وغیرہ موجود نہیں تھے ان کی شناخت نہیں ہو پائی ان کی تدفین کردی گئی۔ انہو ں نے اپنے تجربات کی روشنی میں حج کو آسان اور محفوظ بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں اور کہا کہ برصغیر کے حاجی اکثر اس لئے الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ ان کو جو کتابیں ملتی ہیں ان میں الگ الگ باتیں لکھی ہوتی ہیں‘ ا سلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حج کمیٹی علما او رماہرین کے ذریعہ ایک کتاب مرتب کرکے شائع کرے ۔


      انہوں نے کہا کہ اگرچہ سعودی عرب ہزاروں کروڑ روپئے خرچ کررہا ہے لیکن اس کا بیشتر حصہ انفراسٹرکچر پر ہی خرچ ہوتا ہے ‘ افرادی قوت پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے ۔ پولیس ملازمین عموماً کم عمر ہوتے ہیں‘ سائن بورڈز صرف عربی میں ہوا کرتے تھے اب انگلش کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اناؤنسمنٹ بھی صرف عربی زبان میں ہوتا ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ دنیا میں بولی جانے والی دس پندرہ بڑی زبانوں میں سائین بورڈز اور اناؤنسمنٹ کا انتظام کرے۔


      جناب عابد رسول خان نے پروفیسر ایس اے شکور اور حج کمیٹی کے ملازمین کی ستائش کی جو مختلف قسم کے دباو کے باوجود صبر و تحمل کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں اور عازمین کی بدکلامی اور غصہ و برہمی کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بھی ایک سال عازمین کی خدمت کا موقع ملا ‘ جس کے دوران انہوں نے حج کمیٹی کے اسٹاف کی قوت برداشت کو محسوس کیا ہے۔ اسیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکو رنے کہا کہ اس مرتبہ حج کمیٹی کو حج کیمپ کے انتظامات میں سخت دشواریاں ہوئیں۔


      تلنگانہ حج ہوز میں بمشکل آٹھ سو افراد کے قیام کی گنجائش ہے ‘ لیکن 2200عازمین کے قیام کا انتظام کرنا پڑا۔ صرف سات دن میں 16 فلائٹس روانہ ہوئیں۔ تلنگانہ حج کمیٹی نے ریاست آندھرا پردیش اور کرناٹک کے عازمین کی بھی میزبانی کی۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے دفتر کے علاوہ نائب وزیراعلی جناب محمد محمود علی بار بار حج کیمپ کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے‘ جس کی وجہہ سے ان کو بڑا حوصلہ ملا۔ اس مرتبہ ایر لائنز بھی تبدیل ہوئی‘ عازمین کو سوٹ کیس کی تقسیم بھی ایک مسئلہ تھی لیکن تمام امور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائے۔ انہو ں نے کہا کہ مکہ معظمہ میں کرین حادثہ اور منیٰ میں بھگدڑ حادثہ کے بعد سارے ملک میں سب سے پہلے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ہی کنٹرول روم قایم کیا تھا جس پر بے شمار افراد نے ریاست کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے فون کرکے معلومات حاصل کیں۔ صدر قومی سا لمیت کمیٹی جناب ایس کے افضل الدین نے اپنی تعارفی تقریر میں کہا کہ پروفیسر ایس اے شکو ر گزشتہ تین سال سے حج کمیٹی کا بہترین انتظام کررہے ہیں۔


      حج کمیٹی کا اسٹاف بھی بہت ہی دلچسپی اور خوشی کے ساتھ خدمات انجام دیتاہے جس کے وہ خود کئی برس سے مشاہدہ کررہے ہیں۔ اس تقریب میں عرفان شریف‘ کے مہیش ‘ عابد‘ شوکت علی خان‘ آصف حسین‘ مسعود علی‘ یوسف الدین وغیرہ موجود تھے۔ اس موقعہ پر جناب عابد رسول خان اور ڈاکٹر محمد اعظم عثمانیہ اسپتال کو بھی ایوارڈ پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر محمد اعظم پانچ مرتبہ حکومت ہند کی جانب سے حاجیوں کے خدمت کے لئے متعین کئے گئے ۔ آحر میں الحاج محمد اعجاز الزماں صدر مکہ مدینہ عازمین حج و عمرہ ویلفیر ایسوسی ایشن نے شکریہ ادا کیا۔

      First published: