ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گیارہ سال سے منعقد ہو رہا ہے حیدر آباد میں میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ

گیارہ سال پہلے حیدرآباد کے تاریخی آصفیہ لائبریری میں اس قسم کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا ۔ دس سال بعد اس کے کیمپ کے آرگنائزرس کو بے حد خوشی ہے کہ اس سال عید میلاد کے مبارک موقع پر نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک میں بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

  • Share this:
گیارہ سال سے منعقد ہو رہا ہے حیدر آباد میں میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ
گیارہ سال سے منعقد ہو رہا ہے حیدر آباد میں میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ

سال 2009 میں حیدرآباد کے نوجوانوں کی تنظیمیں ارشاد المسلمین اور فوکس نے یہ ارادہ کیا کہ عید میلاد النبی صلی الله و علیہ و سلم کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپس  منعقد کئے جائیں - منتظمین کا ماننا تھا کہ اس طرح حضور صلی الله و علیہ و سلم کی تعلیمات و پیغامات کو ابنائے وطن تک پہنچایا جائے ۔ پہلے ہی سال تقریباً ایک ہزار نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا تھا ۔ تنظیم فوکس کے صدر مولانا احسن بن محمد الحمومی نے کہا کہ  گیارہ سال پہلے عید میلاد النبی صلی الله و علیہ وسلم پر نوجوانوں کو جب خون کا عطیہ دینے کی طرف راغب کیا گیا ، تو انھیں یہ بھی سمجھا نے کی کوشش کی گئی تھی کہ اسلام میں خوں کا عطیہ دینا جایز ہے۔


ایک دہائی بعد اب نوجوانوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوجوان خون کا عطیہ دینے کے لئے جوق در جوق ان کیمپس کی جانب رخ کر رہے ہیں اور اس طرح  جمع کردہ خون کا تھیلیسیمیا کے مرض سے متاثر بچوں میں خوں کی کمی کو دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی سوسائٹی کے صدر چندر کانت اگروال نے میلاد ڈونیشن کیمپ کے منتظم نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے اس موقع پر خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کے جذبہ کو سلام پیش کیا ۔


حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں میلاد النبی صلی الله و علیہ و سلم کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپس خون کا عطیہ دینے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حالانکہ یہ سمجھا جا رہا تھا کہ کووڈ کی وبا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے اس سال کم تعداد میں نوجوان اس جانب راغب ہوں گے ۔ اس سال کوووڈ کی وبا کی وجہ سے بلڈ ڈونیشن کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ انتظامات کئے  گئے ۔


گیارہ سال پہلے حیدرآباد کے تاریخی آصفیہ لائبریری میں اس قسم کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا ۔ دس سال بعد اس کے کیمپ کے آرگنائزرس کو بے حد خوشی ہے کہ اس سال عید میلاد کے مبارک موقع پر نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک میں بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 30, 2020 10:57 PM IST