ہوم » نیوز » No Category

ایم آئی ایم لیڈروں کی محکمہ جنگلات کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے شکایت

مجلس اتحاد المسلمین رائچور کے لیڈروں نے محکمہ جنگلات کے بعض عہدیداروں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 02, 2017 10:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایم آئی ایم لیڈروں کی محکمہ جنگلات کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے شکایت
مجلس اتحاد المسلمین رائچور کے لیڈروں نے محکمہ جنگلات کے بعض عہدیداروں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔

رائچور : مجلس اتحاد المسلمین رائچور کے لیڈروں نے محکمہ جنگلات کے بعض عہدیداروں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایم آئی ایم کے رائچور ضلع کنوینر نور محمد سہرودری نے آج پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر شیو راجو کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شیوراجو نے کام پورا ہونے پرمحمد سراج نامی ایک کنٹراکٹر کو چیک کی بجائے ڈی ڈی کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے ، جوکہ ایک غیر قانونی عمل ہے ۔ جبکہ چیک نوین نامی کنٹراکٹر کے نام سے حکومت سے ایک بڑی رقم وصول کی گئی ۔

نور محمد نے چھوٹے کانٹریکٹروں کا استحصال کرنے اور ان کے ساتھ جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد نور محمد اور دیگر ایم آئی ایم لیڈروں اورکارکنوں نے ضلع انتظامیہ اور اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے ملاقات کی اور شیو راجو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

First published: Jan 02, 2017 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading