ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

پینسٹھ سال کے بزرگ شیخ سے کروا دی 16 سال کی نا بالغ لڑکی کی شادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی اس نا بالغ لڑکی کی تین ماہ قبل پانچ لاکھ روپے کے عوض عمان کے 65 سالہ احمد نام کے شیخ سے شادی کرا دی گئی تھی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پینسٹھ سال کے بزرگ شیخ سے کروا دی 16 سال کی نا بالغ لڑکی کی شادی
سولہ سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ 65 سال کا عرب شیخ احمد: فائل فوٹو۔

حیدر آباد۔ عمان میں پھنسی 16 سالہ نا بالغ لڑکی کی مدد کے لئے مرکزی وزیر مینکا گاندھی آگے آئی ہیں۔ وہ اس معاملے میں مدد کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کریں گی۔ بتا دیں کہ پانچ لاکھ روپے کے لئے اس نا بالغ لڑکی کی عمان کے ایک بزرگ شیخ سے شادی کرا دی گئی تھی۔


مینکا نے واقعہ کو لے کر ٹوئٹ کیا، جسے انہوں نے 'انتہائی پریشان' کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'حیدرآباد کے پولیس کمشنر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور ان لوگوں کی شناخت کرنے کو کہا گیا ہے جنہوں نے اسے غیر قانونی شادی کے لئے مجبور کیا۔ وزیر نے ٹوئٹر پر لکھا، 'میں سشما سوراج سے مداخلت کرنے اور لڑکی کو عمان سے واپس ہندوستان لانے کی اپیل کروں گی۔' انہوں نے حقوق اطفال کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن سے لڑکی کے خاندان سے رابطہ کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی اس نا بالغ لڑکی کی تین ماہ قبل پانچ لاکھ روپے کے عوض عمان کے 65 سالہ احمد نام کے شیخ سے شادی کرا دی گئی تھی۔ نا بالغ لڑکی کے والدین نے کل پولیس میں شکایت درج کراکر الزام لگایا کہ اس کی ایک رشتہ دار نے پیسوں کے لئے یہ شادی کرا دی۔


First published: Aug 17, 2017 08:37 PM IST