کرنول۔ آندھرا پردیش کی حکومت نے مسلم اقلیتوں کو روزگار سے جوڑنے اور انھیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے اے پی مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان قرضہ جات کو حاصل کرنے کے لیے درخواست گذار اپنی درخواستیں 18اکتوبر تک بذریعہ آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر آندھرا پردیش ماینارٹی کارپوریشن امجد باشاہ نے اپنے دفتر پر ہمارے نمائندے سید قدرت اللہ قادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے بتایا کہ قرض کے حصول کے لئے درخواستیں 3؍اکتوبر سے شروع ہوچکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ قرضہ جات کی اسکیم کے تحت دولاکھ روپئے تک کا قرض 50% رعایت کے ساتھ دیا جارہا ہے ۔ درخواست گذار کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تفصیلات اور درخواست فارم بذریعہ آن لائن داخل کریں۔ پھر اس کا ایک پرنٹ کاپی اپنے متعلقہ بلدیہ دفتر میں جمع کرائیں۔ ایکزیکیٹو ڈائرکٹر نے تمام مسلم اقلیتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ کے اندر تمام ضروری دستاویز کے ساتھ جمع کرائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔