گلبرگہ: کرناٹک وقف بورڈ ریاست میں مساجد انتظامی کمیٹیوں کو جوابدہ بنانا چاہتا ہے۔ کرناٹک وقف بورڈ کےاعلیٰ عہدیدار کےمطابق جلد ہی ایک سرکلر جاری کیا جائے گا، جس کے تحت مسجد انتظامی کمیٹی کے صدر اور ارکان کو مسجد میں قران پر حلف لے کر ایماندری سے کام کرنے کا عہد کرایا جائے گا۔
کرناٹک میں حال ہی میں تشکیل دی گئی مساجد کونسل نے ریاست کی تمام مساجد کو ایک پلیٹ فارم پرلانےکی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس مشن کے لے مساجد کونسل نے ریاستی وقف بورڈ کو بھی شامل کر لیا ہے۔ مساجد کونسل اور وقف بورڈ کے اشتراک سے مساجد کے صدور و متولیوں کے لئے ریاست بھر میں اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ گلبرگہ میں بھی منعقدہ اجلاس میں ضلع بیدر، گلبرگہ اور یادگیر کی مساجد کے صدور و متولیوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران کے مطابق مساجد کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کرناٹک وقف بورڈ کےعہدیداران نے بھی اس اجلاس سے خطاب کیا۔ اعلیٰ عہدیدار نےمتولیوں اور صدور کو اوقافی املاک کے تحفظ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مساجد کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔اس کے لیے برداران وطن کو مساجد کا دورہ کرنے کی دعوت دینے کی وکالت کی گئی ۔ساتھ ہی ساتھ برادران وطن کے درمیان مساجد کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی اپیل کی گئی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔