ہوم » نیوز » No Category

ملک کے مختلف حصوں میں مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ پر پروگراموں کا انعقاد

بنگلورو/ ناندیڑ/ رائچور/ کولکاتا۔ ملک کے اولین وزیرتعلیم مولانا ابوالکام آزاد کا یوم پیدائش کرناٹک بھر میں منایاگیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 12, 2015 05:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کے مختلف حصوں میں مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ پر پروگراموں کا انعقاد
بنگلورو/ ناندیڑ/ رائچور/ کولکاتا۔ ملک کے اولین وزیرتعلیم مولانا ابوالکام آزاد کا یوم پیدائش کرناٹک بھر میں منایاگیا۔

بنگلورو/ ناندیڑ/ رائچور/ کولکاتا۔ ملک کے اولین وزیرتعلیم مولانا ابوالکام آزاد کا یوم پیدائش کرناٹک بھر میں منایاگیا۔ بنگلورو میں  سماجی تنظیم ایکسپلورکرناٹک فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ تقریب میں سابق مرکزی وزیررحمن خان نے مولانا آزاد کی حیات اورخدمات پر روشنی ڈالی۔


رحمن خان نےکہا کہ مولانا آزاد ملک کی تقسیم کےخلاف تھے۔ ملک کی تقسیم کوروکنے کیلئےآخری لمحے تک کوشش کرتےرہے۔ رحمن خان نے کہاکہ مرکزی حکومت کے مولاناآزاد فاؤنڈیشن کے تحت ملک میں پانچ اقلیتی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا سابقہ حکومت نےفیصلہ لیاہے۔ اس سلسلے میں رپورٹ بھی تیارہےلیکن موجودہ مرکزی حکومت اس رپورٹ پرخاموش ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان راجیوگوڈا نے کہاکہ مولانا ابواکلام آزاد نے آئی آئی ٹی، یوجی سی جیسے اہم تعلیمی اداروں کی بنیادرکھی۔لہذااُنکی خدمات کو کبھی بھلایانہیں جاسکتا۔


اسی ضمن میں ناندیڑ میں آج ایک تعلیمی جلسہ سینئر صحافی الطاف ثانی کی صدارت میں ہوا، جس میں مولانا آزاد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔مہمان مقررین کے علاوہ طالبات نے بھی مولانا کی زندگی سے درس حاصل کرتے ہوئے ان کے مشن کو اپنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔  مقررین نے کہا  کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ہندوستان کے تعلیمی ڈھانچے کی بنیادرکھی۔آئی آئی ٹی، کونسل آف کلچرل ریلیشن، یوجی سی قائم کئے۔ انکے کارناموں سے ترغیب پاتے ہوئے تعلیم کو ہرشہری تک لے جاناچاہئے۔


       کرناٹک کے رائچور شہر کے مختلف اسکولوں میں یوم تعلیم منانے کے علاوہ خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔شہر کی سیاہ تالاب اردو ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنمنٹ اردو ہائی اسکول کے ٹیچرخواجہ ذاکر حسین نے شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مولانا آزاد کی زندگی اور انکے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ذاکر حسین نے کہا کہ رائچور کے عوام گذشتہ دو مہینے سے آئی آئی ٹی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرکزی وزیر تعلیم کی حیثیت سے مولانا آزاد نے ملک میں چار آئی آئی ٹیز قائم کئے تھے۔


گلبرگہ کے اسکولوں میں بھی یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔  شہر کے اسکولوں میں مولانا آزاد کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ طلبا کے روبرو مولانا آزاد کی  سیاسی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ شہر کے اردو اسکولوں میں آزاد ڈے کا خاص اہتمام کیا گیا۔ شہر کے گلشن اطفال اسکول میں اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلبا کے درمیان  تقریری مقابلے اور بیت بازی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔


وہیں کولکاتا میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کی جانب سے بھی مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر مختلیف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا ابوالکلام کو ملک کا عظیم لیڈر بتاتے ہوئے ترنمول اقلیتی سیل کے چیر مین نورالاسلام نے مولانا کے پیغامات کو پھیلانے و انکے نظریات سے ہر شہری کو سبق لینے کی ضرورت پر زور دیا۔


 دوسری طرف، مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر اورنگ آباد میں فقیدالمثال  آپسی اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔ سیاست سے بالاتر ہوکر تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ یہ موقع فراہم کیا جن جاگرن سمیتی نے آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ۔ اس موقع پر آزاد کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیاگیا۔  اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ بی جے پی،  ایم آئی ایم،  کانگریس،  عام آدمی پارٹی اور دلت پارٹیوں کے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، اس اجتماع کو یقینی بنایا جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد خان نے  مولانا آزاد کے یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سے۔  اس موقع پر مقررین نے ملک کے اولین وزیر تعلیم کے کارہائے نمایاں پر اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی ۔پروگرام میں ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل اور بی جے پی کے  ایم ایل اے اتل ساوے نے بھی خطاب کیا۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ مولانا آزاد کو سچا خراج آزاد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر پیش کیا جاسکتا ہے۔


اتراكھنڈ ریاست میں بھی مختلف مقامات پر مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدايش پر تقريبات منقد کی گئیں۔ا تراكھنڈ کی دارالحکومت دہرادون کے كئی مدرسوں میں بھی پروگرام  ہوئے۔ دہرادون کے قدیم مدرسے دار اے-اركم میں بھی یوم اے تعلیم پر سیمینار منعقد کیا گيا۔ اس پروگرام میں طلبا واساتذہ نے مولانا ابوالکلام کی زندگی پر تقریریں کیں۔


ای ٹی وی سے جمال برنی کی رپورٹ

First published: Nov 12, 2015 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading