نئی دہلی: تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس یعنی کیٹ (Confederation Of All India Traders) نے حال ہی میں ای کامرس علاقے کی اہم کمپنی امیزون (Amazon) پرگانجا فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے علاوہ کیٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر امیزون کے پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر مارجوانہ کی فروخت کی جانچ کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کی تشکیل کی گزارش کی تھی۔
اب امیزون کے ذریعہ گانجا کی سپلائی کے معاملے میں مدھیہ پردیش حکومت نے ایک ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔ ٹریڈرس باڈی کیٹ نے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ کیٹ کے قومی مہامنتری پروین کھنڈیلوال نے اس قدم کے لئے ایم پی کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور ایم پی کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کی تعریف کی۔

کیٹ کے قومی مہامنتری پروین کھنڈیلوال نے ٹوئٹ کرکے مدھیہ پردیش حکومت کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ مدھیہ پردیش نے دکھایا ہے کہ حکومت کیسے کام کرتی ہے۔ کیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کی طرز پر ایمیزون کے ملزمان کو بھی فوری گرفتار کیا جائے۔
ایم پی پولیس نے امیزون انڈیا کے افسران کے خلاف درج کیا تھا معاملہ
مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کی پولیس نے آن لائن گانجا فروخت ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کے بعد امیزون انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹروں کے خلاف نومبر 2021 میں معاملہ درج کیا تھا۔ درج معاملے کے مطابق، امیزون کے ذریعہ سویٹنر بیچنے کی آڑ میں گانجا بیچا گیا تھا۔ حالانکہ کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعہ غیر قانونی پروڈکٹس کی فروخت کی اجازت نہیں دیتا ہے اور وہ اس معاملے میں جانچ میں تعاون کر رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔