ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ننھے ملیالی لڑکے محمد فائزکا مکالمہ ہوا سپرہٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

محمد فائز کیرالہ کے ضلع ملا پورم کےگاؤں کونڈتی میں چوتھی جماعت کے طالب علم ہیں۔ محمد فائز کے دو منٹ کے اس ویڈیو کو ان کی بہن نے خلیج میں مقیم ان کے والد کے واٹس اپ پر پوسٹ کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور سپرہٹ ہو رہا ہے۔

  • Share this:
ننھے ملیالی لڑکے محمد فائزکا مکالمہ ہوا سپرہٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
ننھے ملیالی لڑکے محمد فائزکا مکالمہ ہوا سپرہٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

'ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں، 'شاہ رخ خان کی فلم 'بازیگر' کے اس مقبول ڈائیلاگ سے کون واقف نہیں۔ اس فلم میں ان کا کردار اسی مکالمہ پر مبنی ہے۔ کچھ اسی طرح کی بات کیرالہ سے تعلق رکھنے والے محمد فائز کی۔ انہوں نے کاغذ کے پھول کی ترکیب بتانے والی خود کی ایک ویڈیو بنائی، جس میں وہ صحیح طریقہ سے پھول بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کے باوجود ویڈیو کے آخر میں وہ ملیالم زبان میں یہ کہتے ہیں کہ "کوئی کامیاب ہوتے ہیں اور کوئی نہیں۔ میں نے تھوڑا الگ سا بنایا، لیکن یہ کوئی مسئلہ نہیں!"۔


#ഫായിസ്_എത്തി_ദുരിതബാധിതർക്ക്_കരുതലുമായി


പൂവുണ്ടാക്കുന്ന വീഡിയോ അപ് ലോഡ് ചെയ്തതിലൂടെ വൈറലായ മലപ്പുറം കുഴിമണ്ണ...


Posted by Collector Malappuram on Thursday, 30 July 2020


محمد فائز کیرالہ کے ضلع ملا پورم کے گاؤں کونڈتی میں چوتھی جماعت کے طالب علم ہیں۔ محمد فائز کے دو منٹ کے اس ویڈیو کو ان کی بہن نے خلیج میں مقیم ان کے والد کے واٹس اپ پر پوسٹ کیا۔ فائزکے والد نے اس ویڈیو کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گروپس میں شیئرکیا، اس طرح یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور ننھے فیض نے اپنی ناکام کوشش کی، جس معصومیت کے ساتھ ایک لائن میں بیان کیا، اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ واٹس اپ کے بعد نیٹزنس نے اس ویڈیو کو یوٹیوب سمیت دوسرے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا اور اس طرح محمد فائز کی ویڈیو اور خاص طور پر ان کے مکالمے نے ایڈور ٹائزنگ ایجنسیوں کو اپنی جانب راغب کیا اور اس طرح انہوں نے اسے اپنے اشتہارات کی مقبولیت بڑھانےکے لئے استعمال کرنا شروع کیا۔ پہلا اشتہار ریاست کیرالہ کا مِلک مارکیٹنگ کوآپریٹیو۔ ملما کا تھا، جس میں انہوں نے محمد فائز کی ویڈیو سے  لی ہوئی لائن کو یوں پیش کیا۔

"کوئی کامیاب ہوتا ہے اورکوئی نہیں۔ تاہم ہر کوئی بہترین چائے پانے میں کامیاب ہوگا۔ اگر دودھ ملما کا ہو۔" لیکن ملما نے اس اشتہار کے لئے نہ تو محمد فائزکی اجازت لی گئی اور نہ انہیں اس کا کوئی کریڈٹ دیا گیا۔ اس اشتہار کے انٹرنیٹ پر مقبول ہوتے ہی صارفین نے ملما کے اس عمل پرتنقید کرنا شروع کیا، جس کے بعد ملما نے محمد فائز کے لئے ایک ٹیلی ویژن سیٹ اور 10 ہزار روپئے بطور تحفہ ان کےگھر روانہ کیا، جسے محمد فائز کے خاندان نے قبول کرتے ہوئے اس کے ایک حصہ کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ اور بقیا رقم غریب بچوں کی تعلیم کے لئے خرچ کرنے کا ارادہ کیا۔ حکومت کیرالہ کے محکمہ صحت نے بھی محمد فائز کے مقبول عام مکالمہ کورونا سے آگاہی  سے متعلق اشتہار میں استعمال کیا۔ ان کا سلوگن کچھ اس طرح تھا۔" کوئی کامیاب ہو تے ہیں اور کچھ نہیں، لیکن آپ اسے بالکل قریب نہ آنے دیں۔"
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 10:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading