உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی اے ٹی ایس نے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں کرناٹک سے چار افراد کو کیا گرفتار

    بنگلورو : کرناٹک میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں ممبئی اے ٹی ایس نے 4 افراد کوگرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ ان میں سے دو کو بنگلورو سے جبکہ ایک کو منگلور اورایک کو ٹمکور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ منگلورسے نجم الہدی اور ٹمکور سے سیدحسین نامی شخص کو اے ٹی آیس نے گرفتار کیاہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو : کرناٹک میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں ممبئی اے ٹی ایس نے 4 افراد کوگرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ ان میں سے دو کو بنگلورو سے جبکہ ایک کو منگلور اورایک کو ٹمکور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ منگلورسے نجم الہدی اور ٹمکور سے سیدحسین نامی شخص کو اے ٹی آیس نے گرفتار کیاہے۔

      بتایاجارہاہے کہ دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے بنگلورو کے عالم دین مولانا انظرشاہ قاسمی سے پوچھ گچھ کے دوران ملی معلومات کی بنیاد پر ان لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ این آئی اے کی اطلاعات پرممبئی اے ٹی ایس نے یہ کاروائی کی ہے۔

      ادھر بنگلورو میں وزیراعلی نے مختلف مقامات میں متعدد افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ این آئی اے نے یہ گرفتاریاں کی ہیں ۔ اس کاروائی کے سلسلے میں اُنہیں کچھ معلوم نہیں ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ این آئی اے مرکزی حکومت کے تحت کام کرتاہے اوراین آئی اے کو گرفتاریوں کیلئے رہاست سے اجازت حاصل کرنا ضروری نہیں۔

      First published: