ہوم » نیوز » وطن نامہ

فلائٹ میں سابق اداکارہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم کو ملی تین سال کی سزا

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نےبالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ سے دسمبر 2017 میں سفر کے دوران ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات کے تحت ایک ادھیڑ عمر شخص کو مجرم قرار دیااور تین برسوں کی سخت سزا دیئے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔

  • Share this:
فلائٹ میں سابق اداکارہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم کو ملی تین سال کی سزا
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نےبالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ سے دسمبر 2017 میں سفر کے دوران ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات کے تحت ایک ادھیڑ عمر شخص کو مجرم قرار دیااور تین برسوں کی سخت سزا دیئے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نےبالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ سے دسمبر 2017 میں سفر کے دوران ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات کے تحت ایک ادھیڑ عمر شخص کو مجرم قرار دیااور تین برسوں کی سخت سزا دیئے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔ خصوصی عدالت کے جج اے ڈی دیو نے جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پاکسو ) قانون کے تحت معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے ملزم وکاس سچدیو کو مجرم ٹھہرایا ۔ وکاس سچدیو کو پاکسو قانون سے متعلق دفعات کے تحت بھی مجرم ٹھہرایا گیا کیونکہ متاثرہ واقعہ کے وقت 17 سال کی تھی ۔

دسمبر 2017 میں اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ایئر وستارا کے جہاز سے وہ دہلی سے ممبئی جانے کے دوران ان کے ساتھی مسافر نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی تھی انہوں نے انسٹا گرام پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنی آپ بیتی بتائی تھی ۔ متاثرہ نے اپنے پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے پیچھے بیٹھے ساتھی مسافر نے اپنے پیر ان کی سیٹ کے آرم ریسٹ پر رکھ دیا ۔ واقعہ کے بعد انہوں نے ویڈیو پوسٹ میں کہا میں دہلی سے ممبئی جا رہے جہاز میں سفر کر رہی تھی میرے پیچھے ادھیڑ عمر کا ایک شخص بیٹھا ہوا تھا جس نے دو گھنٹے کے میرے سفر کو تکلیف دہ بنا دیا ۔



میں نے اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے اپنے فون میں ریکارڈ کرنے کی بھی کوشش کی کیونکہ کیبن کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے مجھے پتہ نہیں چل سکا ۔
انہوں نے کہا روشنی کم تھی تو اس نے اور زیادہ غلط کرنا شروع کر دیا اور یہ پانچ سے دس منٹ تک چلتا رہا اور پھر مجھے اس کے بارے میں پورا یقین ہو گیا ۔ وہ میرے کندھوں کو کوہنی مار رہا تھا اور لگاتار اپنے پیر میری کمر اور گردن پر رگڑ رہا تھا ۔ اداکارہ نے پچھلے سال یہ اعلان کیا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کرے گی۔
First published: Jan 15, 2020 04:48 PM IST