உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محبت کی شادی کا انجام؟ برقعہ پہننے سے انکار پر مسلمان شخص نے ہندو بیوی کاگلا کاٹ کرکیا قتل

    انکوائری رپورٹ کی گمشدگی کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دے-

    انکوائری رپورٹ کی گمشدگی کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دے-

    اس سب سے پریشان ہو کر بالآخر روپالی نے اقبال کو طلاق دینا چاہی اور اپنے بچے کی تحویل اقبال کو دینے سے انکار کر دیا تو دونوں میں پھر لڑائی ہوئی جس میں اقبال نے روپالی کو قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Jammu | Hyderabad
    • Share this:
      انڈیا ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق ایک مسلمان شوہر نے مبینہ طور پر اپنی ہندو بیوی کو حجاب اور برقعہ پہننے اور دیگر مسلم رسم و رواج کی پیروی کرنے سے انکار پر قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق تین سال قبل اس شخص نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی تھی۔ ممبئی کے چیمبر تلک نگر علاقے میں پولیس نے قتل کے ایک کیس کی تحقیقات شروع کی جہاں اقبال شیخ (Iqbal Sheikh) نامی ملزم نے اپنی 20 سالہ بیوی روپالی چندن شیو (Rupali Chandanshive) کا گلا چاقو سے کاٹ کر قتل کردیا۔

      پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر اقبال کی روپالی کے ساتھ تین سال قبل محبت کی شادی ہوئی تھی، ان کا ایک دو سالہ بیٹا بھی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے روپالی کا اپنے شوہر اور اس کے گھر والوں سے برقعہ پہننے اور مسلم رسم و رواج کی پیروی پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے الگ رہ رہی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      اس سب سے پریشان ہو کر بالآخر روپالی نے اقبال کو طلاق دینا چاہی اور اپنے بچے کی تحویل اقبال کو دینے سے انکار کر دیا تو دونوں میں پھر لڑائی ہوئی جس میں اقبال نے روپالی کو قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: