ہوم » نیوز » وطن نامہ

ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے ملاڈ عمارت سانحہ کا لیاجائزہ، مہلوکین کے ورثاء سے کی ملاقات

اس درد ناک حادثے کے بعد مقامی رکن اسمبلی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے گزشتہ شب اور آج صبح جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

  • Share this:
ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے ملاڈ عمارت سانحہ کا لیاجائزہ، مہلوکین کے ورثاء سے کی ملاقات
اس درد ناک حادثے کے بعد مقامی رکن اسمبلی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے گزشتہ شب اور آج صبح جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

ممبئی : گزشتہ شب ممبئی کے ملاڈ ویسٹ علاقے میں بھاری بارش کے دوران ایک عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ اس درد ناک حادثے کے بعد مقامی رکن اسمبلی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے گزشتہ شب اور آج صبح جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ممبئی شہر کی میئر کشوری پیڈنیکر اور ممبئی مضافات کے کلکٹر بھی موجود تھے۔


واضح اس حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مہلوکین کے ورثاء سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اسلم شیخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دردناک واقعہ تھا اور اس حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہم پوری طاقت سے کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات ملاڈ مالونی گیٹ نمبر 8 کے پلاٹ نمبر 72 میں اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا۔


حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 8 1دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلم شیخ نے اطلاع دی کہ مہلوکین کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی جانب سے 5 لاکھ معاوضہ دیا جائے جبکہ زخمیوں کے علاج کا سارا خرچ ریاستی حکومت اٹھائے گی۔ حادثے کو لیکر بی جے پی کے الزامات تراشی پر اسلم شیخ نے کہا کہ بی جے پی ایسےحالات میں بھی سیاست سے باز نہیں آرہی ہے . بی جے پی اپنے دور حکومت کے دوران کیوں نہیں کوئی قدم اٹھایا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 11, 2021 08:36 PM IST