ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں قربانی کےجانوروں کی پکڑدھکڑ کے خلاف علما اورمسلم تنظیموں کی دگ وجے سنگھ سے کی ملاقات

کرناٹک میں گائےکوچھوڑ کربیل، بھینس اور عمررسیدہ گائےکی قربانی کی اجازت ہے۔ لیکن اس کے باوجود بڑے جانوروں کی قربانی کوروکنے کی سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیمیں کوشش کررہی ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 09, 2016 05:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک میں قربانی کےجانوروں کی پکڑدھکڑ کے خلاف علما اورمسلم تنظیموں کی دگ وجے سنگھ سے کی ملاقات
کرناٹک میں گائےکوچھوڑ کربیل، بھینس اور عمررسیدہ گائےکی قربانی کی اجازت ہے۔ لیکن اس کے باوجود بڑے جانوروں کی قربانی کوروکنے کی سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیمیں کوشش کررہی ہیں۔

بنگلورو : کرناٹک میں گائےکوچھوڑ کربیل، بھینس اور عمررسیدہ گائےکی قربانی کی اجازت ہے۔ لیکن اس کے باوجود بڑے جانوروں کی قربانی کوروکنے کی سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیمیں کوشش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں بنگلورو میں علما اور مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے کانگریس کےجنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ سے ملاقات کی۔

وفد نےدگ وجے سنگھ کےسامنےحالات کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیرحج وشہری ترقیات آرروشن بیگ اور وزیرتوانائی ڈی کے شیوکمار بھی موجود تھے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ یہ تنظیمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر غیرقانونی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

وزیرحج آرروشن بیگ نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت بیف ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیف کے ایکسپورٹ پر پابندی کیئے بقرعید کے بعد باقاعدہ مہم چلانے پر بھی غور کیا جائےگا۔

First published: Sep 09, 2016 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading