ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

رامائن کے امتحان میں مسلم طالبہ فاطمہ راحیلہ نے کیا ٹاپ

بنگلورو : ممبئی میں مسلم طالبہ مریم صدیقی کے 'بھگوت گیتا کے امتحان میں نمایاں کامیابی کے بعد سیکولرازم کی ایک اور نئی مثال سامنے آئی ہے۔ اس مرتبہ کرناٹک اور کیرالہ کی سرحد پر واقع سلياپڈاو وکی رہنے والی ایک مسلم طالبہ فاطمہ راحیلہ نے 'رامائن کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 13, 2016 12:14 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رامائن کے امتحان میں مسلم طالبہ فاطمہ راحیلہ نے کیا ٹاپ
بنگلورو : ممبئی میں مسلم طالبہ مریم صدیقی کے 'بھگوت گیتا کے امتحان میں نمایاں کامیابی کے بعد سیکولرازم کی ایک اور نئی مثال سامنے آئی ہے۔ اس مرتبہ کرناٹک اور کیرالہ کی سرحد پر واقع سلياپڈاو وکی رہنے والی ایک مسلم طالبہ فاطمہ راحیلہ نے 'رامائن کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

بنگلورو : ممبئی میں مسلم طالبہ مریم صدیقی کے 'بھگوت گیتا کے امتحان میں نمایاں کامیابی کے بعد سیکولرازم کی ایک اور نئی مثال سامنے آئی ہے۔ اس مرتبہ کرناٹک اور کیرالہ کی سرحد پر واقع سلياپڈاو وکی رہنے والی ایک مسلم طالبہ فاطمہ راحیلہ نے 'رامائن کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔


ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق فاطمہ راحیلہ سلياپڈاوو کے سروودیہ ہائی اسکول میں نویں کلاس کی طالبہ ہے۔ فاطمہ نے ضلعی سطح پر منعقدہ امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ثقافتی ادارہ نے گزشتہ سال نومبر میں رامائن پر مبنی ایک امتحان کا انعقاد کیا تھا۔ اس امتحان میں ضلع کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔ راحیلہ نے اس امتحان میں 93 فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ رامائن اور مہابھارت مزید پڑھنا چاہتی ہے۔


ادھر فیکٹری میں کام کرنے والے فاطمہ کے والد ابراہیم ایم کا کہنا ہے کہ اس مقابلہ کے لئے اس کے چچا نے اس کی کافی مدد کی ۔ فاطمہ کے اہل خانہ کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی مقابلہ میں اول آئے۔ فاطمہ کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔


اس مقابلے میں فاطمہ کے ساتھ اس کے اسکول کے 39 بچوں نے حصہ لیا تھا۔ اس امتحان میں آٹھویں اور نویں کلاس کے طلبہ ہی حصہ لے سکتے تھے۔

First published: Feb 12, 2016 05:53 PM IST