ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ملک کے قانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کےانصاف کیلئے مسلمان کریں جدوجہد

اقتدارمیں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی ہے ، لیکن اس صورتحال سےمایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 10, 2017 11:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کے قانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کےانصاف کیلئے مسلمان کریں جدوجہد
اقتدارمیں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی ہے ، لیکن اس صورتحال سےمایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

بنگلورو : مسلمان ملک کےقانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کے انصاف کے لیے جدوجہد کریں ۔ اقتدارمیں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی ہے ، لیکن اس صورتحال سےمایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔ بنگلورو میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے اجلاس میں ان خیالات کا اظہارکیا گیا ۔

بنگلورو کے امبیڈکربھون میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔ مہم کا عنوان تھا دہشت کی سیاست کے خلاف متحد ہوں ۔ بنگلورو سے شروع ہوئی ایس ڈی پی آئی کی یہ مہم 29 اپریل کو دہلی میں اختتام پذیر ہوگی ۔ اس مہم کے تحت دہشت گردی کے خلاف جگہ جگہ ریلیاں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس موقع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا سجاد نعمانی نےکہا کہ جہاں کہیں بھی ناانصافی ہورہی ہے، مسلمان آواز اُٹھائیں ۔ مولانا نے کہا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سبھی مذاہب اورطبقوں کواعتماد میں لے کر دنیا میں امن اور اتحاد کا پہلا معاہدہ تحریرکروایا تھا۔ اجلاس میں بنگلوروسٹی جامع مسجد کے امام مولانا مقصودعمران نے کہا کہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت ہونی چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر اے سعید نےکہا کہ اقلیت، دلت اور آدیواسی متحد ہوکراپنے حقوق کے لئے لڑیں ۔

First published: Apr 10, 2017 11:48 PM IST