ہوم » نیوز » No Category

مسلم ریزرویشن کی حمایت میں غیرمسلم پسماندہ طبقہ کی تنظیموں ںے اپنی نمائندگی پیش کی

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں مسلمانوں کو بارہ فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کے عوامی سماعت کے تیسرے دن مسلم اورغیرمسلم تنظیموں اور افراد ںے اپنی تجاویز پیش کیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 17, 2016 06:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم ریزرویشن کی حمایت میں غیرمسلم پسماندہ طبقہ کی تنظیموں ںے  اپنی نمائندگی پیش کی
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں مسلمانوں کو بارہ فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کے عوامی سماعت کے تیسرے دن مسلم اورغیرمسلم تنظیموں اور افراد ںے اپنی تجاویز پیش کیں۔

حیدرآباد۔ تلنگانہ  میں مسلمانوں کو بارہ فیصد  ریزرویشن کی فراہمی  کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کے عوامی سماعت کے تیسرے  دن مسلم  اورغیرمسلم تنظیموں اور افراد ںے اپنی تجاویز پیش کیں۔  مسلم ریزر ویشن کی حمایت میں غیرمسلم پسماندہ طبقہ کی تنظیموں ںے  اپنی نمائندگی پیش کی ۔ مسلم ریزرویشن پرتلنگانہ اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کی عوامی سماعت کے تیسرے دن تقریباً پچاس تجاویز  پیش کی گئیں۔ عوامی سماعت میں حصہ لینے والوں  میں ریٹایرڈ آئی اے ایس افسرشفیق الزماں اور پروفیسرمحمد انصاری شامل رہے۔


مسلم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہوئے  پسماندہ طبقات  کے لیڈر جے سرینواس گوڈ ںے بھی  بیک ورڈ کلاسس کمیشن کی عوامی سماعت کے اجلاس میں حصہ لیا ۔   سرینواس گوڈ ںے کمیشن کو  یہ تجویز پیش کی کہ مسلم ریزرویشنس پر جامع رپورٹ تیارکر ے ورنہ اس کا حشر  بھی گجرات میں حال ہی میں  پسماندہ طبقات کو دئیے گئیےریزرویشن کی طرح ہی ہوگا جسے سپریم کور ٹ  ںے مسترد کر دیا ہے۔ مسلمانوں کو بارہ فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسس کمیشن کی  عوامی سماعت کے لیے سترہ  دسمبر آخری دن ہے  جب کہ خواہشمند لوگ 19 دسمبر تک اپنی نمائندگیاں آن لائن  پیش کر سکتے ہیں ۔


First published: Dec 17, 2016 06:51 PM IST