ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کی مسلمانوں سے قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی اپیل

قرآن اس خزانے کی طرح مسلمان کے پاس ہے، جس کی چابی اس کی جیب میں ہے ، لیکن وہ ادھر ادھر تمام زندگی بھٹکتا رہتا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Nov 09, 2017 11:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کی مسلمانوں سے قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی اپیل
قرآن اس خزانے کی طرح مسلمان کے پاس ہے، جس کی چابی اس کی جیب میں ہے ، لیکن وہ ادھر ادھر تمام زندگی بھٹکتا رہتا ہے

کرنول: قرآن میں دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ، زندگی کو گزارنے کے آداب ہیں ، قرآن اس خزانے کی طرح مسلمان کے پاس ہے، جس کی چابی اس کی جیب میں ہے ، لیکن وہ ادھر ادھر تمام زندگی بھٹکتا رہتا ہے۔اللہ کی کتاب میں آج جو بھی ایجادات ہو رہی ہیں، ان کا ذکر پنہا ہے ۔ قرآن کی تلاوت بیشک ثواب کا کام ہے ، لیکن اس کو با معنی سمجھ کر پڑھ کر ہی اس سے فیض حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کرنول کے ڈاکٹر ایم عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول کے یوم تاسیس پر ’ قرآن اورسائنس‘ کے عنوان سے منعقدہ لکچر سیشن میں مقررین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں ۔ انھوں نے قرآن کی مختلف آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ایم عبدالحق اردو یونیورسٹی ، پرنسپل انچارچ اردو یونیورسٹی، ڈرامہ نگار یوسف سفی ایڈیٹر بزم آئینہ سید وحید پاشاہ کوثر، پبلشر بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری و دیگر معزز شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔

First published: Nov 09, 2017 11:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading