உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے گروپ ٹو امتحانات میں مسلم طالبات برقع پہن کر سکتی ہیں شرکت

    تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے رکن محمد متین قادری کا کہنا کہ ریاست تلنگانہ میں 11 اور 13 نومبر کو منعقد ہونے والے گروپ ٹو امتحانات میں مسلم طالبات برقع پہن کر شرکت کر سکتی ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے رکن محمد متین قادری کا کہنا کہ ریاست تلنگانہ میں 11 اور 13 نومبر کو منعقد ہونے والے گروپ ٹو امتحانات میں مسلم طالبات برقع پہن کر شرکت کر سکتی ہیں ۔متین قادری کے مطابق طلبہ ہا ل ٹکٹ کے ساتھ اپنا کوئی ایک شناختی کارڈ ساتھ میں ضرور رکھیں۔
      ساتھ ہی ساتھ متین قادری نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ نو بج کر 45 منٹ سے پہلے امتحان گاہ پہنچ جا ئیں ، کیونکہ اس کے بعد کسی کو بھی امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی ۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن 1032 گروپ ٹو کے عہدوں کے لئے 1924 مراکز پر امتحانات منعقد کروا رہا ہے ۔ دو روزہ امتحان کے لئے سات لاکھ نووے ہزار امیدواروں نے درخواست جمع کی ہے ۔
      واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف حصوں میں کبھی کالج میں برقع پہن کر آنے پر پابندی لگائی گئی ، تو کبھی امتحانات میں۔ عام طور سے مسلم طالبات کے والدین جو ان کو پردہ کراتے ہیں، ایسے امتحانات میں شرکت سے گریز کرتے ہیں، جہاں بے پردہ جانا پڑے۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے اس فیصلے سے ان کو کافی راحت ملے گی۔
      First published: