ہوم » نیوز » امراوتی

اجلاس میں مسلم خواتین کے مسائل اور حقوق الزوجین پر خواتین نے ڈالی روشنی

گلبرگہ میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کی ذمہ دار خواتین نے کہا کہ اندرون ملت، سماجی اصلاحات کے ذریعے مستقبل میں اٹھنے والی سازشوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 16, 2018 07:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اجلاس میں مسلم خواتین کے مسائل اور حقوق الزوجین پر خواتین نے ڈالی روشنی
گلبرگہ میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کی ذمہ دار خواتین نے کہا کہ اندرون ملت، سماجی اصلاحات کے ذریعے مستقبل میں اٹھنے والی سازشوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔

گلبرگہ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی خواتین ونگ کا ماننا ہے کہ  موجودہ صورتحال کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بھی  کچھ حد تک ذمہ دار ہے۔ گلبرگہ میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کی ذمہ دار خواتین نے کہا  کہ اندرون ملت، سماجی اصلاحات کے ذریعے مستقبل میں اٹھنے والی سازشوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔


 رحمت عالم کمیٹی گلبرگہ کی جانب سے مسلم پرسنل لا بورڈ کی خواتین ونگ کا گلبرگہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔  سینکڑوں خواتین کے روبرو اسلام کےعائلی نظام پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین  کے روبرو حقوق الزوجین کی وضاحت کی گئی۔ اس سلسلے میں شعوری بیداری مہم پر زور دیا گیا۔ مرکزی حکومت کےطلاق ثلاثہ بل کی بھی اجلاس میں کھل کر مخالفت کی گئی۔ ذمہ دار خواتین نے بل کو متضاد قرارد دیا۔  شوہرکو تین سال کی سزا پرخاتون کے مستقبل پرحکومت سے وضاحت طلب کی گئی۔


First published: Jan 16, 2018 07:55 PM IST