உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرنول میں بے روزگار مسلم نوجوانوں کو روزگار کے لئے دی جا رہی تربیت

    کرنول۔ کرنول کے ایس ٹی بی سی ڈگر ی کالج میں آندھرا پردیش ریاستی ماینارٹی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے مسلم اقلیتی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      کرنول۔ کرنول کے ایس ٹی بی سی ڈگر ی کالج میں آندھرا پردیش ریاستی ماینارٹی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے مسلم اقلیتی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیت ریاستی آندھرا پردیش اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے دی جارہی ہے۔اس موقع پر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ای ڈی امجد علی بیگ نے بتایا کہ مسلم اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اسے مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کی جانب سے تربیت دی جارہی ہے۔

      مزید انھوں نے بتایا کہ اس ماہ کی 25 اور 26 تاریخ کو گنٹور میں ایک عظیم الشان جاب میلے کا انعقاد عمل میں لایا جانے والا ہے۔ جس میں ملک بھر کے بڑے بڑے کمپنیز شرکت کررہی ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں پر تربیت حاصل کرنے کے بعد طلبہ گنٹور میں منعقد ہونے والے جاب میلے میں ضرور روز گار حاصل کرینگے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایف سی کے ڈائرکٹر زبیر احمد کے علاوہ پرنسپل منوراما وغیرہ شریک رہے۔ اس تین روزہ تربیت میں 300طلبہ نے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔

      First published: