طلاق ثلاثہ : مودی حکومت چور دروازے سے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کررہی ہے : دانشوران
مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر تین طلاق کے ذریعے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
- ETV
- Last Updated: Oct 12, 2016 07:34 PM IST

مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر تین طلاق کے ذریعے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
گلبرگہ : تین طلاق اورتعداد ازدواج کے معاملہ پر حکومت اور لا کمیشن کے موقف پر مسلم دانشوروں سخت اعتراض کیا ہے ۔ مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر تین طلاق کے ذریعے مسلم پرسنل لا میں سیندھ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا بلکہ دور تلک جائے گا۔ دانشور طبقہ نے اس کو یکساں سول کوڈ کی جانب حکومت کا یہ پہلا قدم قرار دیا ۔
دانشور طبقہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے دانستہ طور مسلم پرسنل لا کے حساس موضوعات طلاق ثلاثہ اور تعداد ازدواج کو چھیڑا ہے، جس پر اسے کچھ طبقوں سے حمایت مل سکتی ہے۔ ان کہنا ہے کہ حکومت چور دروازے سے مسلم پرسنل لا میں مداخلت کرکے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے میں لگی ہے۔
دانشوروں کے مطابق کہ اگر مسلم پرسنل لا میں ایک مرتبہ سیندھ لگ گئی ، تو پینڈورا باکس کھل سکتا ہے، اس لئےمسلمانوں کو ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دانشور وں نے حکومت کے موقف کو مسلمانوں کو منتشر کرنے کی سمت میں ایک قدم قرار دیا۔