ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ اسمبلی میں مسلمانوں کو12فیصد ریزرویشن کے بل پر تجسس برقرار

مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن بل موجودہ سیشن میں پیش کرنے کا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اعلان توکردیا ہے لیکن بل پیش ہوگا یا نہیں اس پر تجسس برقرار ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 20, 2017 03:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ اسمبلی میں مسلمانوں کو12فیصد ریزرویشن کے بل پر تجسس برقرار
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو: فائل فوٹو، پی ٹی آئی

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے بجٹ سیشن کے اختتام میں  اب صرف 6دن باقی ہیں۔ مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن بل موجودہ سیشن میں پیش کرنے کا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اعلان توکردیا ہے لیکن بل پیش ہوگا یا نہیں اس پر تجسس برقرار ہے۔ بی سی کمیشن نے 17مارچ کو اپنے اضلاع کے دورے کا اختتام کیا۔ اس سلسلے میں بی سی کمیشن حکومت کو پیش کی جانے والی رپور ٹ  تیارکر رہا ہے۔ بی سی کمیشن نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے رپورٹ طلب نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف سرکاری افسروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کسی بھی حالت میں اس سیشن میں ہی یہ بل منظورکروانا چاہتے ہیں۔


وزیراعلی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ تمام قانونی پیچیدگیوں کا احاطہ کرتے ہوئے بل تیارکیاجائے تاکہ تمل ناڈوکی طرز پر پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے مرکز سے نمائندگی کی جائے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو یا تین دونوں کے اندر بی سی کمیشن اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گا۔ اس کے بعد خصوصی کابینی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اس رپورٹ کومنظوری دینے کے بعد ایوان اسمبلی میں اسے پیش کیاجائے گا۔

First published: Mar 20, 2017 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading