صوفیائے کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں سے متحد ہونے کی سید شاہ راشد اشرف مکی میاں کی اپیل
بنگلورو کے سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ غوث اعظم کانفرنس میں معروف عالم دین سید شاہ راشد اشرف مکی میاں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
بنگلورو کے سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ غوث اعظم کانفرنس میں معروف عالم دین سید شاہ راشد اشرف مکی میاں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
بنگلورو : بنگلورومیں غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مقررین نے اہل اسلام کو متحد ہونے اور اولیائے کرام کے طریقوں پر عمل کرنے کا پیغام دیا ـ بنگلورو کے سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ غوث اعظم کانفرنس میں معروف عالم دین سید شاہ راشد اشرف مکی میاں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کا راستہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا راستہ ہے ۔ ـ موجودہ وقت میں اہل اسلام کو ایک پلاٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے ۔ ـ اس موقع پر سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر عتیق احمد نے کہا کہ صوفیائے کرام کے بتائے طریقوں کو بھلانے کی وجہ سے ہی آج اہل اسلام مختلف قسم کی پریشانیوں سے دوچار ہیں ، ـ ہمیں صوفیائے کرام کا طریقہ کار اپنانا چاہئے۔ اس موقع پر سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے علامہ سید شاہ راشد اشرف کو غوث اعظم ایوارڈ برائے 2017 سے بھی نوازا گیا ۔ـ صوفی ولی با کے مطابق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال ملک اور بیرونی ممالک کی شخصیات کو غوث اعظم ایوارڈ سے نوازا جائے گا ـ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔