میسور میں بھکاریوں کو آدھار کارڈ اور ووٹر آئی کارڈ ہوں گے جاری ، ملیں گی کئی سہولیات
بھکاریوں کو بھی سماج میں سر اُٹھاکر جینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے میسور کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو کوششیں جاری ہیں ، ان کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔
بھکاریوں کو بھی سماج میں سر اُٹھاکر جینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے میسور کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو کوششیں جاری ہیں ، ان کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔
میسور : بھکاریوں کو بھی حکومتی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے میسور کی ضلع انتظامیہ نے بھکاریوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے سبب بھکاریوں کی بازآبادکاری سنٹر میں آدھارکارڈ بنانے کا کام شروع ہوگیا ہےـ بھکاریوں کو بھی سماج میں سر اُٹھاکر جینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے میسور کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو کوششیں جاری ہیں ، ان کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔ ـ دیگر اضلاع کے بھکاری بھی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سہولیات حاصل کرسکتے ہیں ـ۔
میسور کے جیوتی نگر علاقہ میں بھکاریوں کے لیے بازآبادکاری سنٹر قائم کیا گیا ہے، جس میں 375 سے زائد بھکاری رہائش پذیر ہیں ۔ ـ ان بھکاریوں کو حکومت کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے میسور کی ضلعی انتظامیہ نے آدھارکار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ـ جس کے تحت بازآبادکاری سنٹر میں آدھار کارڈ تیار کرنے کا کام زوروں سے چل رہا ہے ۔ ـ فی الحال عارضی طور پر مشین لگا کر یہاں آدھار کارڈ تیار کیا جارہا ہے ـ۔
گزشتہ تین دنوں سے آدھارکارڈ بنانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ مزید دس دنوں میں تمام بھکاریوں کو آدھار کارڈ مل جائیں گے۔ اس کے بعد ان تمام بھکاریوں کو ووٹر شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بھکاریوں میں 60 سال اور اس سے زائد کے عمر رسیدہ لوگوں کو پنشن اور معذورون کو ماہانہ پنشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرانے کی بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں ۔ـ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔