உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میسور کی عدالت میں بم دھماکہ، جانچ کو پہنچیں بم اسکواڈ اور دیگر ٹیمیں

    بنگلورو۔ گزشتہ روز میسور کی عدالت میں جو بم دھماکہ ہوا تھا اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں ـ

    بنگلورو۔ گزشتہ روز میسور کی عدالت میں جو بم دھماکہ ہوا تھا اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں ـ

    بنگلورو۔ گزشتہ روز میسور کی عدالت میں جو بم دھماکہ ہوا تھا اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ گزشتہ روز میسور کی عدالت میں جو بم دھماکہ ہوا تھا اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں ـ بنگلورو سے بم اسکواڈ اور بنگلورو کی ٹیم نے آج میسور کی عدالت پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے ـ ڈی جی پی نیلمنی پی راجو نے وزیر داخلہ جی پرمیشور کی ہدایت پر میسور کی عدالت پہنچ کر مقام واردات کا جائزہ لیا اور افسروں اور بم اسکواڈ کے عملہ سے تفصیلات حاصل کیں ـ اس موقع پر ان کے ساتھ میسور کے پولیس کمشنر بی دیانند اور ڈی سی پی شیکھر موجود تھے ـ


      ان دونوں افسروں نے بتایا کہ میسور کی عدالت میں کل جو بم رکھا گیا تھا  وہ پریشر کُکر بم ہے ـ   چامراجہ حلقہ کے رکن اسمبلی واسو نے اس معاملہ میں خود کو قصوروار ٹہراتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کے وہ خود ذمہ دار ہوں گےـ واسو نے کہا کہ عدالت کیلئے درکار تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ایم ایل اے فنڈ سے25 لاکھ روپئے تک خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں ـ

      واضع ہو کہ کل میسور کی عدالت میں بم دھماکہ ہوا تھا  ـ شرپسندوں نے میسور کی عدالت میں واقع بیت الخلا میں بم نصب کر دیا تھا جو اچانک پھٹ پڑا ـ بم دھماکہ سے بیت الخلا کی چھت اُڑ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ بم دھماکہ کی آواز سن کر عدالت میں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور عدالت سے باہر نکل گئے ـ ڈاگ اسکواڈ، بم اسکواڈ کے علاوہ سینر افسروں نے مقام واردات کا جائزہ لیا ـ بم دھماکے کی خبر پورے میسور میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

      First published: