உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میسور یونیورسٹی میں بدعنوانیوں کو لے کر طلبہ کا پُرزور احتجاج، وائس چانسلر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    بنگلورو۔ میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رنگپا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبا  نے آج میسور یونیوسٹی بند کرکے پُرزور احتجاج کیا ہے ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رنگپا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبا  نے آج میسور یونیوسٹی بند کرکے پُرزور احتجاج کیا ہے ـ یونیورسٹی بچاؤ فورم اور دلت طلبا کی تنظیم نے بند کی جو کال دی تھی وہ کامیاب ہوئی ہے ـ نہ صرف طلبا بلکہ مختلف تنظیموں نے بھی بند کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا ـ یونیورسٹی کے تمام گیٹ بند کرکے احتجاج کیا گیا۔

      احتجاجیوں نےاس دوران مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رنگپا کے علاوہ دیگر  6 افراد کو گرفتار کیا جائے ـ احتجاج کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس کیلئے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ـ دوسری طرف کئی بدعوانیوں میں ملوث میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رنگپا  گرفتاری کے خوف سے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں ـ واضح ہو کہ وائس چانسلر کے خلاف پہلے بھی بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

      First published: