உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وینکیا نائیڈو کا کانگریس پر پارلیمنٹ میں رخنہ کیلئے بہانے تلاش کرنے کا الزام

    حیدرآباد: مرکزی وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں حکومت کو طویل عرصے سے زیر التوا اور انتہائی اہمیت کی حامل جی ایس ٹی بل، رئیل اسٹیٹ اور اہم بلوں کو منظورکئے جانے کی امید ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد: مرکزی وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں حکومت کو طویل عرصے سے زیر التوا اور انتہائی اہمیت کی حامل جی ایس ٹی بل، رئیل اسٹیٹ اور اہم بلوں کو منظورکئے جانے کی امید ہے۔

      نائیڈو نے بجٹ سیشن میں خواتین ریزویشن بل کو منظور ی ملنے کی بھی امید کا اظہار کیا اور اس کیلئے تمام جماعتوں کو اس سے حمایت کی اپیل کی ۔ انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اہم بلز کو منظور ہونے سے روکنے کانگریس بہانے تلاش کررہی ہے ۔

      بل کو روکنا دراصل ملک کی ترقی کو روکنا ہے ۔ جی ایس ٹی بل پر وزیر اعظم نے سونیا گاندھی کو مدعو کرتے ہوئے بات کی تھی اور انہوں نے خود سونیا گاندھی سے اس سلسلہ میں بات کی تھی لیکن کانگریس بہانے بازی کررہی ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ کانگریس کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کے جذبہ کو سمجھے اور عوام کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو قبول کرے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس عوام کے فیصلہ پر عدم رواداری سے کام لے رہی ہے ۔

      First published: