تکنیکی خرابی پر تلنگانہ کے میدک ضلع میں بحریہ ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔یہ واقعہ آج ضلع کے توپران منڈل کے داتر پلی کے حدود میں پیش آیا۔اس ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائلٹ نے اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی ۔ اس کے ساتھ ہی اس ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لئے دیہاتی جمع ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بعد ازاں بحریہ کے افسران دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وہاں پہنچے اور اس ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی دور کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔