ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑی لڑائی سے پہلے ممبران پارلیمنٹ ملے وزیر اعظم نریندر مودی، کہا- قومی مفاد میں بنگال جیتنا ضروری

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے سب سے اہم انتخابات اگلے سال ہوں گے۔ 2021 میں مغربی بنگال میں انتخابات ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے بنگال میں جس طرح کی کامیابی حاصل کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے ممتا بنرجی کا یہ مضبوط گڑھ بی جے پی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

  • Share this:

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)  نے ریاست کے تمام ممبران پارلیمنٹ (MPs)  کو آئندہ چند روز میں ایک ایک کرکے ملاقات کے  لئے بلایا ہے۔

کم از کم 8 سے 9 ارکان پارلیمنٹ پہلے ہی وزیر اعظم سے مل چکے ہیں۔ یہ میٹنگیں 15 سے 30 منٹ تک جاری رہیں۔ ان میٹنگ میں نہ صرف علاقے کے بارے میں بات کی گئی بلکہ ریاست کی سیاسی فضا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو رکن پارلیمنٹ ، وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) سے ملاقات کر چکے ہیں انہوں  نے نیوز 18 کو بتایا کہ انہوں نے اپنےعلاقوں سے متعلق مسئلوںپر وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا۔

کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بنگال میں ممتا بنرجی حکومت (Mamata Banerjee Government) کی مرکزی منصوبوں کی سخت مخالفت کے باوجود بنگال میں مرکزی منصوبوں کے اثرات کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے بھی رائے لی کہ شہریوں کی بہتری کے لئے اور کیا کیا جاسکتا ہے۔

First published: Mar 04, 2020 11:46 PM IST