ہوم » نیوز » وطن نامہ

حکومت نے آن لائن نیوز پورٹلس سے کہا، 15 دن میں بتائیں گائیڈ لائنس پر  کیاکیا

ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز (New Digital Rules ) کے قوانین کی تعمیل کو لیکر سخت مرکزی حکومت نے آن لائن نیوز پبلش کرنے والے اخباروں، ٹی وی چینلوں اور ڈجیٹل پلیٹ فارمس سے جانکاری طلب کی ہے۔

  • Share this:
حکومت نے آن لائن نیوز پورٹلس سے کہا، 15 دن میں بتائیں گائیڈ لائنس پر  کیاکیا
New Digital Rules

ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز   (New Digital Rules )  کے قوانین کی تعمیل کو لیکر سخت مرکزی حکومت نے آن لائن نیوز پبلش کرنے والے اخباروں، ٹی وی چینلوں اور ڈجیٹل پلیٹ فارمس سے جانکاری طلب کی ہے۔ اس  سلسلے میں، وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطے کے نفاذ کے 15 دن کے اندر حکومت سے متعلقہ معلومات شیئر کی جائیں۔ بتادیں کہ حکومت نے نئے ڈیجیٹل قواعد میں 3 زمرے تشکیل دیئے ہیں۔


پہلی کٹیگیری میں اخبارات یا ٹی وی کے لئے ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر بھی خبریں شائع کرتے ہیں وہیں دوسری کٹیگیری ان کی ہے جو صرف ڈیجیٹل طور پر خبریں شائع کرتے ہیں۔  وہیں تیسرا زمرہ کی بات کریں تو اس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمس شامل ہیں۔


وزارت اطلاعات و نشریات نے پہلے زمرے کے Publishers کو یو آر ایل ، زبانیں ، ایپ ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ، ٹی وی چینلز آپریتٹ کرنے کے سلسلے میں اجازت اور ہندستان کے نیوز نمبر  (RNI Number)، کانٹیکٹ اطلاعا اور شکایت  روک تھام کے نظام کے بارے میں جانکاری دینی ہوگی۔ وہیں  اسی کے ساتھ ہی  دوسرے زمرے میں بھی پہلی کٹیگیری کی طرح ہی جانکاری مانگی ہے  لیکن اس نے سی آئی این یعنی آئیڈینٹیفکیشن نمبر کی مانگ کی گئی ہے۔ اس میں کہا ہے کہ اگر متعلقہ معلومات دے رہا ادارہ کمپنی ہے تووہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی جانکاری دے۔


 

 

ادھر  نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن (این بی اے) نے حکومت سے روایتی ٹیلی ویژن نیوز میڈیا اور ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم پر اپنی توسیع شدہ موجودگی کو آئی ٹی قانون  2021 کے دائرہ کار سے 'مستثنیٰ اور خارج' کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے ہی مختلف انتظامات ، قوانین ، ہدایات اور قواعد و ضوابط کے ذریعہ 'مناسب طریقے سے باقاعدہ' ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: May 28, 2021 01:25 PM IST