ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو : بی جے پی رکن اسمبلی کی کوشش سے قبرستان کی تعمیر، وزیرحج آرروشن بیگ نے کیا افتتاح

ملک کا آئی ٹی شہر بنگلورو تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے ، لیکن اس ترقی کے درمیان قبرستانوں کیلئےجگہ مل پانا کافی مشکل ہو گیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: May 03, 2017 10:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلورو : بی جے پی رکن اسمبلی کی کوشش سے قبرستان کی تعمیر، وزیرحج آرروشن بیگ نے کیا افتتاح
ملک کا آئی ٹی شہر بنگلورو تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے ، لیکن اس ترقی کے درمیان قبرستانوں کیلئےجگہ مل پانا کافی مشکل ہو گیا ہے۔

بنگلورو :ملک کا آئی ٹی شہر بنگلورو تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے ، لیکن اس ترقی کے درمیان قبرستانوں کیلئےجگہ مل پانا کافی مشکل ہو گیا ہے۔ ان حالات میں بی جے پی کےایک ممبر اسمبلی نے اپنے حلقہ میں مسلمانوں کے لیے نیا قبرستان تعمیرکرایا ہے ۔

بنگلوروکے یلہنکا اسمبلی حلقہ میں مسلمانوں کی ایک دیرینہ خواہش اب پوری ہوئی ہے۔ اس علاقہ میں ہندواورعیسائی طبقہ کے ساتھ مسلمانوں کے لئے دیڑھ ایکڑ اراضی پرمشتمل قبرستان کی تعمیر کی گئی ہے۔ طہٰ قبرستان کا افتتاح ریاست کے وزیرحج وشہری ترقیات آرروشن بیگ نے کیا۔

قبرستان میں غسل خانہ، نمازجنازہ کے لئے ہال، پانی اور بجلی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ چاروں طرف سے قبرستان کی حصاربندی بھی کرائی گئی ہے۔ قبرستان کے افتتاح کے موقع پر وزیرحج آرروشن بیگ اورمعروف عالم دین مولاناحنیف افسرعزیزی نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی ستائش کی۔ وزیرحج وشہری ترقیات آرروشن بیگ نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے۔

First published: May 03, 2017 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading