این آئی اے نے کرناٹک میں پی ایف آئی کے دفتر کو کیا مقفل، نیتارو قتل معاملہ میں ہوئی پیش رفت
’’ہمیں این آئی اے افسران کی طرف سے اطلاع ملی ہے‘‘۔
بنگلورو ڈویژن کے چیف این آئی اے تفتیش کار اے شانموگام نے بھی اس سلسلے میں نوٹس اور احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم کی ایک کاپی مرکزی داخلہ سکریٹری دہلی، این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی کمشنر دکشینا کنڑ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے ہفتہ کے روز کرناٹک کے ضلع دکشینا کنڑ میں اب ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے دفتر پر قبضہ کر لیا، اس معاملے سے واقف حکام نے اتوار کو ان تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ پی ایف آئی کا دفتر ضلع کے سلیا میں گاندھی نگر میں الیٹی روڈ پر ایک کمرشیئل کمپلیکس کی پہلی منزل پر واقع ہے۔ ضبطی کی کارروائی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ (UAPA) 1967 کے سیکشن 25 کے مطابق ہفتے کے روز کی گئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ پیش رفت بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (BJYM) کے رہنما پروین نیتارو قتل کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ نیتارو کو گزشتہ سال 26 جولائی کو جنوبی کنڑ کے بیلارے میں اس کی برائلر شاپ کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ معاملے کی جانکاری رکھنے والے این آئی اے افسر کے مطابق نیتارو قتل کا ملزم دفتر میں قتل کی منصوبہ بندی کے لیے سازشی میٹنگیں کرتا تھا۔ این آئی اے نے الزام لگایا کہ یہ عمل لوگوں میں دہشت پیدا کرنے، ملک کی یکجہتی، سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی نیت سے کیا گیا۔ بنگلورو ڈویژن کے چیف این آئی اے تفتیش کار اے شانموگام نے بھی اس سلسلے میں نوٹس اور احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم کی ایک کاپی مرکزی داخلہ سکریٹری دہلی، این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی کمشنر دکشینا کنڑ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی۔
پٹور ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویرانا ہیرمتھ نے کہا کہ ہمیں این آئی اے افسران کی طرف سے اطلاع ملی ہے اور ہمارے پولیس اہلکار تحقیقات میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔
نیتارو قتل کیس کے سلسلے میں این آئی اے کی طرف سے یہ دوسری ضبطی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔