ہوم » نیوز » No Category

ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 17لاکھ کروڑ سرمایہ کاری کی جائے گی: نتن گڈکری کا اعلان

وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیراعظم کا خواب ہندوستان کوپانچ ٹرلین ڈالر کی معیشت والا ملک بنانا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے حکومت 100لاکھ کروڑ روپئےکی لاگت والی اہم بنیادی اورصنعتی پروجیکٹوں پر کام کررہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 10, 2019 10:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 17لاکھ کروڑ سرمایہ کاری کی جائے گی: نتن گڈکری کا اعلان
گڈکری گڈکری نے کہا ہے کہ پانچ برسوں میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں 17لاکھ کروڑ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بنگلورو: روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کوکہا کہ مرکزآبی راستوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اوراسمارٹ شہروں کی ترقی سمیت سڑک اوردیگربنیادی منصوبوں پر17لاکھ رکروڑ روپئےکی سرمایہ کرنے والا ہے۔ نتن گڈکری نے سی آئی آئی ایکسکون 2019 کا افتتاح کرنےکےدوران کہا کہ تعمیراتی سامان کی صنعت مستقبل قریب میں فروخت میں 40 فیصد اضافہ کی امید کرسکتی ہے کیونکہ حکومت آبی راستوں، ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اوراسمارٹ شہروں کی ترقی سمیت سڑک اوردیگر بنیادی منصوبوں پربڑی سطح پر سرمایہ کاری کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کا خواب ہندوستان کو پانچ ٹرلین ڈالر کی معیشت والا ملک بنانا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنےکےلئے حکومت 100لاکھ کروڑ روپئےکی لاگت والی اہم بنیادی اورصنعتی پروجیکٹوں پرکام کررہی ہے۔ نتن گڈکری نےکہا کہ اس برس مرکزسڑک سے متعلق منصوبوں پردولاکھ کروڑروپئےکی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ آئندہ برس اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی رقم بڑھ کرتین لاکھ کروڑتک ہوجائےگی۔ آئندہ پانچ برسوں میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ پرسرکاری سرمایہ کاری بڑھ کر17لاکھ کروڑتک ہوجائے گی۔

First published: Dec 10, 2019 10:42 PM IST