کرناٹک میں انتخابی تشہیر کریں گے نتیش کمار، کمل ہاسن نے چنئی آنے کی دعوت دی
file photo
پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر نتیش کمار بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کےلئے تشہیر کریں گے۔ ان کی پارٹی نے 25سے 30سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر نتیش کمار بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کےلئے تشہیر کریں گے۔ ان کی پارٹی نے 25سے 30سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک میں جے ڈی یو جنتا پریوار کے پرانے ساتھیوں کو اب تنظیمی شکل میں دوبارہ شامل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ نیوز 18سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے پارٹی انچارج سنجے جھا نے کہاکہ جارج فرنانڈیز پارٹی کی توسیع میں اہم کردار ادا کرتے تھے، لیکن شرد یادو اس معاملے میں پوری طرح سے ناکام ہیں کیونکہ وہ نتیش کمار کے چہرے پر منحصر تھے۔ جھا نے کہا کہ اب نتیش کمار خود پارٹی کے صدر ہیں تو وہ پارٹی کی توسیع بہار سے باہر بھی چاہتے ہیں۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ نتیش نے کرناٹک کو منتخب کیا ہے کیونکہ پارٹی نے ایک بار ریاست میں حکمرانی کی تھی اور انہیں امید ہے کہ پارٹی یہاں بہتر کرسکتی ہے۔ اس کے لئے جے ڈی یو نے سابق وزیراعلیٰ جے ایچ پٹیل کے بیٹے مہیما پٹیل کو پارٹی کا ریاستی صدر بنایاہے، جو قدیم ساتھیوں تک پہنچ کر پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سنجے جھا نے کہاکہ پارٹی کرناٹک میں 25سے 30سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ یہاں بی جے پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اتحاد کے خلاف کوئی لڑائی نہیں ہے۔ ہم ریاست میں اپنی پارٹی کو دوبارہ بحال کرنے اور توسیع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کا بہار میں ہمارے اتحاد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری سنجے جھا نے کہاکہ نتیش کو اسٹار سے لیڈر بنے کمل ہاسن سے غیر متوقع دعوت ملی ہے۔ جھا نے بتایا کہ کم ہاسن نے انہیں ہفتہ کو فون کیاتھا، وہ چاہتے تھے کہ نتیش 12اپریل کو چنئی کا سفر کریں اور ان کی دعوت پر اپنے دورہ کو بڑھائیں۔ جھا نے بتایا کہ نتیش کمار 11اپریل کو پٹنہ واپس آئیںگے، لیکن نتیش نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اگلی بار جب کرناٹک کا دورہ کریںگے تب چنئی بھی جائیںگے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔