உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : فلورٹیسٹ سے قبل کوئی رسک نہیں ، ریزارٹ میں ہی ہیں کانگریس - جے ڈی ایس ممبران اسمبلی

    راہل گاندھی اور کمار سوامی ۔ فائل فوٹو

    راہل گاندھی اور کمار سوامی ۔ فائل فوٹو

    کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے والے ہیں ، لیکن بی جے پی کی جانب سے آپریشن کمل دوہرائے جانے کے خدشہ نے کرناٹک میں ریزارٹ کی سیاست کو طویل کردیا ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے والے ہیں ، لیکن بی جے پی کی جانب سے آپریشن کمل دوہرائے جانے کے خدشہ نے کرناٹک میں ریزارٹ کی سیاست کو طویل کردیا ہے۔ اسمبلی میں وزیر اعلی کمار سوامی کے فلور ٹیسٹ سے ایک دن پہلے بھی کانگریس اور جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی ہوٹل میں ہی ہیں۔ 15 مئی کو کرناٹک کے عوام نے اسمبلی الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں دی تھی ، جس کے بعد سے ہی دونوں پارٹیوں کے ممبران ہوٹل میں ہیں۔
      کرناٹک میں سیاسی بحران پیدا ہونے کے بعد گزشتہ 9 دنوں سے ایک عالیشان ریزارٹ اور ہوٹل میں ٹھہرے ممبران اسمبلی اپنے پورے کنبے سے دور ہیں اور اپنی پریشانی بھرے دن ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ ان ممبران اسمبلی کے فون بھی ان کے پاس نہیں ہیں ، جس کی وجہ سے وہ اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں کرپارہے ہیں ، لیکن کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈروں نے ان دعووں کا مسترد کردیا ہے۔
      کسی بھی سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملنے کی وجہ سے کانگریس اور جے ڈی ایس نے الیکشن کے بعد اتحاد قائم کیا اور کمار سوامی کو بدھ کو وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔ کمار سوامی کو جمعرات کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہوگی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ اکثریت ثابت کردیں گے۔
      First published: