اے ٹی ایم میں 2000 کے نوٹ لوڈ کرنے یا نہ لوڈ کرنے کی کوئی ہدایت نہیں: نرملا سیتا رمن
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (فائل فوٹو)
انہوں نے کہا، "اے ٹی ایم میں ₹ 2,000 کے نوٹ نہ بھرنے کے لیے بینکوں کو کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ بینک ماضی کے استعمال، صارفین کی ضرورت، موسمی رجحان وغیرہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم کے لیے رقم اور مالیاتی ضرورت کا خود اندازہ لگاتے ہیں۔"
آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (ATMs) میں 2,000 روپے کے نوٹ بھرنے یا نہ بھرنے کے لیے بینکوں کو کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں کیونکہ قرض دہندگان کیش وینڈنگ مشینوں کو لوڈ کرنے کے لیے اپنی مرضی سے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی سالانہ رپورٹوں کے مطابق مارچ 2017 کے آخر تک اور مارچ 2022 کے آخر تک 500 روپے اور 2,000 روپے مالیت کے بینک نوٹوں کی کل قیمت 9.512 لاکھ کروڑ روپے اور 27.057 لاکھ کروڑروپے تھ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم میں 2,000 روپے کے نوٹ نہ بھرنے کے لیے بینکوں کو کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ بینک صارفین کی ضرورت، موسمی رجحان وغیرہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم کے لیے رقم اور مالیاتی ضرورت کا خود اندازہ لگاتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں،وزیر خزانہ نے کہا کہ 31 مارچ 2023 تک مرکزی حکومت کے قرضوں/ واجبات کی کل رقم کا تخمینہ تقریباً 155.8 لاکھ کروڑ (جی ڈی پی کا 57.3 فیصد) ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔