உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    News18india Chaupal: وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا- ریلوے کے نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں

    مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے نیوز18انڈیا چوپال میں کئی اہم ایشوز پر بات کی۔

    مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے نیوز18انڈیا چوپال میں کئی اہم ایشوز پر بات کی۔

    اشونی ویشنو نے کہا، ’ریلوے کی نجکاری کا کوئی پلان نہیں ہے۔ ریلوے کا ڈھانچہ بہت پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ اُس کی نجکاری کی بات سوچی بھی نہیں جارہی۔ ہمارا ٹارگیٹ ریلوے کے 12 لاکھ ملازمین اور دو کروڑ وینڈرس کو توسیع دینا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو (Ashwaini Vaishnaw) نے جمعرات کو نیوز18 انڈیا چوپال (News18india Cahupal) پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ صاف کردیا ہے کہ ریلوے کے پرائیوٹائزیشن پر کوئی غور نہیں کیا جارہا ہے۔ اس دوران انہوں نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں واقع حبیب گنج (اب رانی کملاپتی) اسٹیشن سمیت کئی مقامات پر کی گئی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ جلدی ہی5Gکا ٹرائل شروع ہونے جارہا ہے۔

      ریلوے منسٹر اشونی ویشنو نے کہا، ’ جب پی ایم نریندر مودی خود اتنی محنت کررہے ہیں، تو ہم سب کو بھی محنت تو کرنی ہی پڑے گی۔ عہدیداروں کا تعاون پورا مل رہا ہے، جو اُمیدیں پوری نہیں کرسکتے، وہ عہدیدار گھر جائین۔ پچھلے سات سالوں میں ریلوے اسٹیشن اور پٹریوں پر صفائی کا لیول بہت بہتر ہوا ہے۔ جو قدم اُٹھائے گئے، اُس سے ریلوے میں کافی تبدیلیاں ہوئیں ہیں اور اُسی کو آگے بڑھانا ہے۔‘

      اشونی ویشنو نے کہا، ’ریلوے کی نجکاری کا کوئی پلان نہیں ہے۔ ریلوے کا ڈھانچہ بہت پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ اُس کی نجکاری کی بات سوچی بھی نہیں جارہی۔ ہمارا ٹارگیٹ ریلوے کے 12 لاکھ ملازمین اور دو کروڑ وینڈرس کو توسیع دینا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں کے بہتری کے لئے پورا ایک ویژن پی ایم مودی نے بنایا ہے اور اُس پر کس طرح عمل کرنا ہے، اس کا تجربہ گاندھی نگر اور حبیب گنج میں ہوا۔ اب اگلے تین سال میں کم سے کم 50 ریلوے اسٹیشنوں پر یہ کام ہونا ہے، جس کی شروعات ہوگئی ہے۔‘

      انہوں نے کہا، ’ریلوے بھرتی پر ہائی کورٹ میں پانچ لاکھ بچوں کی جانب سے درخواستیں تھیں، کیونکہ بھرتی کے آپلیکشن لیٹر پر فوٹو صاف نہیں تھی، اس لئے ہم نے نیا فوٹو لگانے کی اجازت دی۔ بھرتی میں دیری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
      انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت اہم پلیٹ فارم ہے، کیونکہ لوگ اُس پر بھروسہ کرتے ہین، اس لئے سوشل میڈیا پر آنے والے کنٹینٹ کی ذمہ داری لینی ہوگی، جس کے لئے سوشل میڈیا کمپنیاں تیار ہیں۔ 5-G ٹکنالوجی لانے کے لئے ہم فارین کمپنیوں پر منحصر نہیں رہنا چاہتے، اس لئے خود تیاری کرنے کا ویژن ہے۔ اگلے کچھ مہینوں میں 5G ٹکنالوجی کا ٹرائل شروع ہوجائے گا۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: