உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad: ’حیدرآباد شروع سے ہی حیدرآباد تھا، بھاگیہ نگر کا نام و نشان نہیں‘ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کا دوٹوک جواب

    اے ایس آئی نے دیا ہے بڑا بیان

    اے ایس آئی نے دیا ہے بڑا بیان

    حیدرآباد سے متعلق اے ایس آئی کا واضح جواب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شہر کا نام بدلنے کے لیے دائیں بازو کا گروپ پیش پیش ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے بار بار شہر کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
      آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (Archaeological Survey of India) نے کہا کہ حیدرآباد (Hyderabad) کا نام بھاگیہ نگر (Bhagyanagar) رکھنے کے بارے میں کوئی کوئی تاریخی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس چارمینار (Charminar) کے دامن میں موجود بھاگیہ لکشمی مندر (Bhagyalaxmi temple) کے تاریخی ریکارڈ کی بھی کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

      حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر اور بھاگیہ لکشمی مندر پر اے ایس آئی کا جواب سماجی کارکن رابن زیچس (Robin Zacheus) کو دیا گیا۔ رابن زیچس نے اے ایس آئی کے حیدرآباد سرکل کے سامنے کئی سوالات کیے، جس کے تحت چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ (Golconda fort) آتا ہے۔ رابن نے حق معلومات (Right to Information) کے  ذریعے ان معاملات پر ریکارڈ یا تاریخی ثبوت مانگے ہیں۔ جس پر اے ایس آئی نے کہا کہ حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر (Bhagyanagar) اور بھاگیہ لکشمی مندر کا دور دور تک کوئی تاریخی ثبوت ملتا ہی نہیں ہے۔

      اصل سوالات کیا ہیں؟

      اے ایس آئی نے 4 اگست کو اپنے جواب میں کہا کہ اس کے پاس ایسی کوئی ۔ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ رابن نے اے ایس آئی سے جو سوالات کیے وہ یہ ہیں:

      1۔ کیا حیدرآباد کا نام کبھی بھاگ نگر یا بھاگیہ نگر رکھا گیا، اگر ہاں تو اس کا نام کب بدل دیا گیا؟


      2۔ اگر واقعی حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر یا بھاگ نگر تھا؟ تو اے ایس آئی کے ریکارڈ کے مطابق کس سال یہ نام رکھا گیا؟

      3۔ اس سے متعلق تاریخی شواہد کو شیئر کیا جائے، جیسے کہ کسی تاریخی دیوار پر بھاگیہ نگر کا نام درج ہو یا کوئی سکہ یا اس دور کا نقشہ بتایا جائے، جس میں بھاگ متی یا بھاگیہ نگر کا نام درج ہو۔

      4۔ آیا اے ایس آئی کے پاس سابق نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل (Sardar Vallabhai Patel) کا حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

      5۔ چارمینار کے دامن میں بھاگیہ لکشمی مندر کی تعمیر کا سال بتایا جائے۔


      6۔ آیا اے ایس آئی حیدرآباد کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ یا ثبوت ہے کہ بھاگیہ لکشمی مندر موجود ہے؟ جہاں چارمینار واقع ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      آزادی کے 75 سال کے موقع پر خلا میں بھی لہرائے گا ترنگا، ISRO کی جانب سے ہوگی پیش رفت

      7۔اگر اے ایس آئی کے پاس بھاگ متی یا بھاگیہ نگر کے نام کا ذکر کرنے والے دور کے سکہ یا سکے جیسے کوئی ثبوت ہیں، تو اسے عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      دنیا میں کتنے ہیں چار مینار؟، صرف یہاں دیکھیں دکنی زبان میں مختلف خبریں



      حیدرآباد سے متعلق اے ایس آئی کا واضح جواب ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شہر کا نام بدلنے کے لیے دائیں بازو کا گروپ پیش پیش ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے بار بار شہر کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سربراہ بندی سنجے (Bandi Sanjay) نے حال ہی میں اپنے پیروکاروں کو مسجدیں کھودنے اور شیو لنگوں کی تلاش کرنے کی تلقین کی تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: