உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ میں ایس جے شنکر نے کہا : کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا

    اقوام متحدہ میں ایس جے شنکر نے کہا : کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ فائل فوٹو ۔

    اقوام متحدہ میں ایس جے شنکر نے کہا : کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ فائل فوٹو ۔

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S. Jaishankar) نے زور دیا کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے بڑھتے ہوئے وسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ جو بات کورونا وائرس کے لیے صحیح ہے ، وہ دہشت گردی کے لیے بھی موزوں ہے : ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک ہر کوئی محفوظ نہ ہو ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ / نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ دنیا میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات' کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہئے۔ 2008 کے ممبئی حملے ، 2016 کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے اور 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی یا اس کے مالی معاونوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ دُنیا کو کبھی بھی دہری بات کہنے والوں کی مخالفت کرنے کے لئے ہمت کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب سرکاری مہمان نوازی ان لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے جن کے ہاتھ بے گناہوں کے خون رنگے ہوئے ہیں ۔



      انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب ، قومیت ، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسلک نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہونی چاہئے۔ جے شنکر نے کہا کہ دنیا اگلے دو دنوں میں خراج عقیدت کا چوتھا عالمی دن منائے گی اور دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرے گی اور جلد ہی 9/11 حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے۔

      انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے بڑھتے ہوئے وسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ جو بات کورونا وائرس کے لیے صحیح ہے ، وہ دہشت گردی کے لیے بھی موزوں ہے : ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک ہر کوئی محفوظ نہ ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: